الیسا ہیلی شاندار اننگز کی بدولت آسٹریلیا نے ساتواں وومنز کرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا
ٹیم آسٹریلیا نے فائنل میں 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 356 رنز اسکور بنائے جبکہ انگلش ٹیم 285 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

کرائسٹ چرچ: الیسا ہیلی کے شاندار 170 رنز کی بدولت ٹیم آسٹریلیا نے اتوار کے روز کرائسٹ چرچ میں وومنز کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلش ٹیم کو 71 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔
ٹیم آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 356 رنز اسکور بنائے اور انگلش وومن ٹیم کو جیت کے لیے 357 رنز کا ہدف دیا ، جواب میں انگلش وومن ٹیم 44ویں اوورز میں 285 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی ۔ انگلش ٹیم کی جانب سے نیٹ اسکیور 148 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف 34 سال بعد ون ڈے سیریز جیت لی
آئی سی سی وومنز ورلڈ کپ کے 12 ورلڈ کپ مقابلوں میں سے یہ ساتواں ٹائٹل ہے جو ٹیم آسٹریلیا نے 50 اوورز کے فارمیٹ میں حاصل کیا ہے ۔ ٹیم آسٹریلیا نے اپنے گذشتہ 39 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 38 کامیابی حاصل کرکے اپنے ریکارڈ کو مزید مستحکم کیا ہے۔
انگلش ٹیم کی کپتان ہیتھر نائٹ نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ٹیم انگلینڈ نے ہیگلے اوول میں "بہت اچھی” باؤلنگ کی تھی، تاہم آسٹریلوی اوپنرز پیری اور ریچل ہینس انگلش باؤلر کی ایک نہ چلنے دی۔
آسٹریلوی اوپنر الیسا ہیلی نے گراؤنڈ کے چاروں اطراف شاندار اسٹروکس کھیلے ان کی اننگز میں 26 چوکے شامل تھے۔
الیسا ہیلی نے 138 گیندوں کا سامنا کیا اور 170 رنز اسکور کیے ۔ الیسا ہیلی مردوں اور خواتین کے ورلڈ کپ کے فائنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی خاتون بلے باز بن گئی ہیں۔
ہیلی اور ہینس کا 160 رنز کا افتتاحی اسٹینڈ دیا جو کسی بھی ورلڈ کپ فائنل میں کسی بھی وکٹ کے لیے سب سے بڑا اسکور ہے۔
انگلش فیلڈرز نے 21 اوورز میں ہیلی اور ہینس کے کیچ ڈراپ کردیے تھے جبکہ اس وقت آسٹریلیا کے 90 رنز تھے۔
تاہم آسٹریلوی بلے بازوں نے انگلش باؤلرز کا جم کر مقابلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کےنقصان پر 356 رنز اسکور کیے۔
جواب میں انگلینڈ نے مطلوبہ رن ریٹ تک پہنچنے کے لیے بھرپور کوشش کی لیکن وقفے وقفے سے گرتی وکٹیں اس میں رکاوٹ بن گئیں۔ ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلش بلے باز سکیور 148 رنز کا بڑا اسکور بنایا تاہم ان کی کوششیں ناکام ہو گئیں۔ انگلینڈ کی جانب سے دوسری بلے باز ٹیمی بیومونٹ جنہوں نے 27 رنز اسکور کیے تھے۔
آسٹریلیا کی جانب سے جیس جوناسن نے 57 رنز دے کر تین اور الانا کنگ نے 64 رنز دے کر تین وکٹیں لیں۔









