تاریخ میں پہلی بار نیویار ک کے ٹائمز اسکوائر پر تراویح کی ادائیگی
"ہم اپنے مذہب کی وضاحت ان تمام لوگوں کو کرنا چاہتے ہیں جو نہیں جانتے کہ اسلام کیا ہے

گذشتہ روز امریکی ریاست نیو یارک کی شان سمجھے جانے والے ٹائمز اسکوائر پر پہلے رمضان المبارک کے موقع تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ہزار سے زیادہ مسلمانوں نے روزہ افطار اور تراویح کی نماز ادا کی۔
تفصیلات کے مطابق نیویارک کا قلب کہلانے والے ٹائمز اسکوائر پر تاریخ میں پہلی مرتبہ رمضان کے مقدس مہینے کے آغاز کے موقع پر نماز تراویح ادا کی ۔ تقریب کے منتظم نے مقامی میڈیا کو بتایا دنیا میں اسلام کےحوالے سے غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں "ہم اپنے مذہب کی وضاحت ان تمام لوگوں کو کرنا چاہتے ہیں جو نہیں جانتے کہ اسلام کیا ہے ۔انھوں نے بتایا امریکہ کے مسلمان نیویارک شہر کے قلب میں واقع اس علامتی مقام پر رمضان منانا چاہتے ہیں تاکہ دوسروں کو یہ دکھایا جا سکے کہ اسلام ایک پرامن مذہب ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ترکی کی تاریخی مسجد آیا صوفیہ میں 88 سال بعد نماز تراویح کی ادائیگی
Muslims take up Times Square, New York for taraweeh prayer. pic.twitter.com/XzTR7muieI
— Muslim (@Muslim) April 3, 2022
اس تقریب کا اہتمام مسلمان کمیونٹی کی جانب سے کای گیا جس کی سوشل میڈیا پر تشہیر "ٹائمز اسکوائر میں پہلی بار نماز تراویح” کے طور پر کی گئی ، یہ پہلا موقع تھا جب اس قسم کا مذہبی اجتماع دیکھنے کو ملا ہے۔
تقریب کے شریک منتظم علی کامارا نے کہا: "آپ ان لوگوں کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ ہم سب واقعی ایک ہیں۔اللہ نے مجھے دعوتی تقریب منعقد کرنے کی ترغیب دی، جو نہ صرف مسلمانوں کو اکٹھا کرے گا بلکہ غیر مسلموں کو یہ بتائے گا کہ رمضان کیا ہے، ہم کیوں روزہ رکھتے ہیںاور انہیں بنیادی طور پر اسلام کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا۔
واضح رہے کہ یورپ میں اسلام فوبک حملے اب معمول بنتے جارہے ہیں اس حوالے سے ٹائمز اسکوائر روشنیوں کا مرکز سمجھا جاتا ہے جہاں چوبیس گھنٹے میوزک اور شور شرابہ ہوتا رہتا ہے جس کے لئے مسلمانوں کے مذہبی اجتماع کے موقع پر حفاظت تشویشنا ک تھی تاہم تراویح کے لئے آنےوالے مسلمانوں نے اپنےخیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرنا تو ایک روز ہے تو کیوں کہ اسلام کی صحیح صورت دکھانے کیلئے کوششیں جاری رکھی جائیں ۔









