آسکر اور گریمی ایوارڈز میں لتا منگیشکر کو یاد نہ رکھنے پر بھارتی برہم

انتظامیہ نےایوارڈ کے ’میموریم سیکشن‘  میں  برصغیر کی معروف  گلوکارہ لتا منگیشکر کو خراج عقیدت پیش کرنا بھول گئی

رواں  ماہ فلموں کی دنیا کے سب سے معتبر آسکر اور گریمی ایوارڈز 2022 کے سلسلے میں ہونے والی تقریبات میں بھارت سے تعلق رکھنے والی برصغیر کی معروف گلو کارہ لتا منگیشکر کو خراج عقیدت پیش نہ کرنے پر بھارتی سوشل میڈیا پر سیخ پا نظر آ رہے ہیں۔

تفصیلات کے  مطابق گزشتہ روز امریکی ریاست لاس ویگاس میں منعقد ہونے والے 64 ویں گریمی ایوارڈز میں، انتظامیہ نےایوارڈ کے ’میموریم سیکشن‘  میں  برصغیر کی معروف  گلوکارہ لتا منگیشکر کو خراج عقیدت پیش کرنا بھول گئی، اس جس کے نیتجے میں بھارتیوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

جاوید اختر نے آنجہانی لتا منگیشکر کے ساتھ اپنی آخری تصویر شیئر کردی

عاطف اسلم کا آنجہانی لتا منگیشکر کو خراج عقیدت

’میموریم سیکشن‘ میں براڈوے کے آجہانی موسیقار اسٹیفن سونڈہیم، ٹیلر ہاکنز اور ٹام پارکر کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا تاہم حالیہ  انتقال کرنے والی لتا منگیشکر کو یکسر نظر انداز کردیا گیا جس  پر بھارتی فلم انڈسٹری سمیت بھارت سوشل میڈیا  صارفین برہم نظر آئے بعض صارفین نے تو غصے کا برملا اظہار کرتے ہوئے نامناسب الفاظ کا استعمال بھی کیا ۔

واضح رہے کہ اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز، جو آسکر ایوارڈز کا اہتمام کرتی ہے، آن میموریم سیکشن میں آنجہانی بپی لہرہی اور  لیجنڈری دلیپ کمار کا ذکر کرنا بھی بھول گئی۔ بھارتی سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ دلیپ کمار ، بپی لہری اور لتا منگیشکر نے فلم اور موسیقی کی دنیا میں لازوال کام کیا ہے ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ تحاریر