جیتوپاکستان میں،شائستہ لودھی گرگئیں، اعجاز اسلم کا پاجامہ پھٹ گیا
شو کے دوران اداکارہ ثناء جاوید کے چہرے پر ایک بڑا باکس لگا جبکہ اس شو کے دوران تفریح اور مزا کرتے ہوئے اداکار اعجاز اسلم کا پاجامہ بھی پھٹ گیا
پاکستان کے مقبول گیم شو ‘جیتو پاکستان ‘ میں کے براہ راست پروگرام میں ایسے غیر متوقع لمحات محفوظ ہوگئے جو سامعین کیلئے مسکراہٹ کا باعث بنتے رہیں گے ، ان لمحات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جن میں شائستہ لودھی، ثنا جاوید اور اعزاز اسلم شامل ہیں۔
نجی ٹی وی پر نشرہونے والے مقبول ترین گیم شو ‘جیتو پاکستان ‘ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں معروف میزبان شائستہ لودھی ایک سیگمنٹ کے دوران فرش پر گرگئیں، اسی شوکے دوران اداکارہ ثناء جاوید کے چہرے پر ایک بڑا باکس لگا جبکہ اس شو کے دوران تفریح اور مزا کرتے ہوئے اداکار اعجاز اسلم کا پاجامہ بھی پھٹ گیا۔
یہ بھی پڑھیے
رمضان ٹرانسمیشن میں کون بازی لے گیا؟جیتو پاکستان یا جیوے پاکستان؟
View this post on Instagram
پروگرام کے میزبان فہد مصطفیٰ کو دوران شو اعجاز اسلم کے ساتھ پیش آئے غیر معمولی واقعے سے متعلق بتاتے دیکھا گیا۔ فہد مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ’ اعجاز اسلم کا پاجامہ پھٹ گیا ہے جس کے بعد انہوں نے تمام میزبان اداکاروں سے اسٹیج پر کھڑےرہنے کے بجائے بیٹھنے کی درخواست کی‘۔ ویڈیو میں اعجاز اسلم کو پھٹے کپڑے کے ساتھ بیٹھے بھی دیکھا جاسکتا ہے جب کہ ساتھی اداکار ان کے ساتھ پیش آئے واقعے پر محظوظ ہورہے ہیں۔