ڈالر، 2 روپے 22 پیسے مہنگا ہو کر 188روپے 50 پیسے کا ہو گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بھی مندی کا سلسلہ جاری ہے اور 100 انڈیکس 208 پوائنٹس کم ہو کر 43903 پر آگی

ملک میں سیاسی عدم استحکام کے باعث  ڈالر کی پرواز جاری ایک ہی روز میں ڈالر 2 روپے 22 پیسے مہنگا ہو کر189  روپےکا ہوگیا۔

انٹربینک میں ڈالر بے قابو ہو گیا ہے اور کاروبار کے دوران ڈالر 2.22 روپے مہنگا ہو کر 188.35 روپے کا ہو گیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 188.50 روپےتک پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی مندی کا سلسلہ جاری ہے اور 100 انڈیکس 208 پوائنٹس کم ہو کر 43903 پر آگیا ۔ 4 مارچ کے بعد سے ملک میں ڈالر کی قدر میں 11 روپے سے زائد کا اضافہ ہو چکا ہے جبکہ رواں مالی سال کے دوران روپے کی قدر اب تک 19.50 فیصد گھٹ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر 186 روپے سے تجاوز کرگیا

یو اے ای نے پاکستان کے ذمے 2 ارب ڈالر کی ادائیگی موخر کردی

کراچی: 8 مارچ سے اب تک انٹربینک میں ڈالر 11 روپے 26 پیسے مہنگا ہوا، رواں مالی سال میں اب تک ڈالر 31 روپے 26 پیسے مہنگا ہوا،  جس کے باعث بیرونی قرضوں کے بوجھ میں مزید بارہ ہزار ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رواں مالی سال میں اب تک ڈالر کی قیمت میں30 روپے 69 پیسے کا اضافہ ہوا۔

متعلقہ تحاریر