ہانیہ عامر افطاری تقسیم کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں، وڈیوسوشل میڈیا پر وائرل
اداکارہ گاڑی میں افطاری کے پیکٹ بنواکر روڈ پر نکلیں اور راستے میں ملنے والوں کو افطاری کے پیکٹ تقسیم کئے

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامرکی رمضان المبارک میں افطاری تقسیم کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ، اداکارہ کا کہنا ہے کہ لوگوں نے بہت دعاؤں سے نوازہ اور بہت پیار دیا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہانیہ عامر نے سماجی رابطوں کی ویڈیوز اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی مختصر ویڈیوشیئر کی جس میں وہ عوام میں افطاری تقسیم کرتی ہوئی دیکھی جاسکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
ہانیہ عامر اور مریم اورنگزیب کو سرعام ہراسانی کا سامنا
ہانیہ عامر کے بعد نازش جہانگیر بھی مہاسوں پر تنقید پر بھڑک گئیں
View this post on Instagram
ویڈمیں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ گاڑی میں افطاری کے پیکٹ بنواکر روڈ پر نکلیں اور راستے میں ملنے والوں کو افطاری کے پیکٹ تقسیم کئے ، انھوں نے کہا کہ میں نے کوئی بہت بڑا کام نہیں کیا ہے لیکن لوگوں کی جانب سے جتنی دعائیں اور محبت ملی وہ ناقابل فراموش ہے مجھے اتنا اچھا کبھی محسوس نہیں ہوا یہ بہت زبردست ہے ۔ویڈیو کے ساتھ اداکارہ ہانیہ عامر نے” کیپشن میں رمضان کی مبارکباد کے ساتھ لکھا گیا۔ “جتنا ہو سکے واپس کر دو عطا کرنے والے کے بندوں میں لوٹا ۔
اداکارہ نے 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں قدم رکھا اور پھر آگے ہی آگے بڑھتی رہیں ۔اداکارہ ہانیہ عامر اپنے چھ سال کے کیریئر میں متعدد فلموں اور ڈراموں کا حصہ رہ چکی ہیں۔ ان کی کچھ قابل ذکر پرفارمنس سپر ہٹ ڈراموں میں آئی عشقیہ اور وصال شامل ہیں ۔









