خیبرپختونخوا اسمبلی میں بھی وزیراعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع
ممبر صوبائی اسمبلی خوشدل خان نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر اراکین کی تعداد 20 فی صد سے زیادہ ہے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد اے این پی کے سردار حسین بابک، باپ پارٹی کے بلاول آفریدی اور جے یو میاں نثار گل کاکاخیل سمیت دیگر اراکین نے جمع کرائی۔
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی )کے ممبر صوبائی اسمبلی سردار بابک نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر اور تمام اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سے غیر آئینی اقدامات کو روکنے کے لیے وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ محمود خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اسمبلی کے کسی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے
اراکین خیبرپختونخوا اسمبلی کی اسپتال میں توڑ پھوڑ
رکن کے پی کے اسمبلی سردار بابک نے کہا کہ پی ٹی آئی اراکین بوکھلاہٹ کی وجہ سے اسمبلی رولز پر حملہ اور ہو رہے ہیں۔ ممبر صوبائی اسمبلی خوشدل خان نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر اراکین کی تعداد 20 فی صد سے زیادہ ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف مسلم لیگ (ن) نے تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔ لیگی ارکان اسمبلی سمیع اللہ خان،خلیل طاہر سندھو،خواجہ سلیمان رفیق نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔ چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف جمع تحریک عدم اعتماد کے متن میں لکھا تھا کہ چوہدری پرویز الہٰی پر اس ایوان کی اکثریت کا اعتماد نہیں رہا، صوبہ پنجاب کے معاملات آئین پاکستان کے مطابق نہیں چلائے جا رہے ہیں۔









