سیاسی کشیدگی میں کمی کے اثرات، انٹربینک میں ڈالر مزید 1.75 روپے سستا

واضح رہے کہ 7 اپریل کو ڈالر اوپن مارکیٹ میں 190.50 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

ملک میں جاری سیاسی کشیدگی میں کمی کے بعد معاشی صورتحال بھی تبدیل ہوتی جارہی ہے ۔ انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے 75 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 182 روپے 93 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ کاروباری سیشنز کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 5 روپے 25 پیسے کمی واقع ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

کے سی سی آئی کا گورنر اسٹیٹ بینک پر شرح سود میں اضافہ واپس لینے پر زور

7 اپریل کو ڈالر سیشن کی بلند ترین سطح 188 روپے 18 پیسے تک پہنچ گیا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 3 روپے 50 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 184 روپے 50 پیسے کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔

مارکیٹ کے اعدادوشمار کے مطابق  7 اپریل سے 11 اپریل تک اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 6 روپے کی کمی واقع ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ 7 اپریل کو ڈالر اوپن مارکیٹ میں 190.50 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

متعلقہ تحاریر