پی ایس ایکس میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس میں 1700 پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہ
واضح رہے کہ 5 جون 2017 میں پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 1566 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تاریخی ریکارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی اور ایک دن میں سب سے زیادہ پوائنٹس گین کیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کا آغاز مثبت انداز سے ہوا اور مارکیٹ میں ابتداہی میں 800 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔
یہ بھی پڑھیے
سیاسی کشیدگی میں کمی کے اثرات، انٹربینک میں ڈالر مزید 1.75 روپے سستا
کاروبار میں زبردست تیزی کے بعد پی ایس ایکس 100 انڈیکس 3.8 فیصد اضافے کے 1700 پوائنٹس اضافے پر بند ہوا ۔

مارکیٹ 44ہزار 444 کی سطح سے شروع ہوئی اور دوران ٹریڈنگ 45 ہزار پوائنٹس کے بعد 46ہزار 215 کی سطح پر پہنچ گئی۔ تاہم مارکیٹ 46 ہزار 144 پوائنٹس پر بند ہوئی۔
واضح رہے کہ 5 جون 2017 میں پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 1566 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
حصص کی مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے زبردست سرمایہ دیکھنے میں آئی ، اور اربوں روپے کے شیئر خریدے گئے۔
کاروبار کے دوران حصص کا کل حجم بھی بڑھ کر 228.857 ملین ہو گیا جس کی مالیت 10.6 ارب روپے ہے۔
لوئر بنچ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 689.74 پوائنٹس (4.05%) بڑھ کر 17,703.87 پوائنٹس پر بند ہوا۔ حصص کا کل حجم 125.653 ملین رہا۔
کے ایم آئی 30 انڈیکس 3,156.20 پوائنٹس (4.40%) بڑھ کر 74,874.01 پوائنٹس پر بند ہوا، جبکہ آل شیئر انڈیکس 963.76 پوائنٹس (3.17%) بڑھ کر 31,333.04 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ میں کل 557.475 ملین حصص کا کاروبار ہوا۔
حصص کی مارکیٹ میں ورلڈ کال لمیٹڈ کے شیئر 23.12 فیصد اضافے سے 140.797 ملین شیئرز ہو گئے۔ کاروبار کے دوران Cnergyico PK Ltd کے شیئرز میں 15.38 فیصد ، فوجی سیمنٹ کے شیئرز میں 4.44 اور Hum Network Ltd کے شیئرز میں 9.13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تجارت کرنے والے حصص کی تعداد بالترتیب 40.149 ملین، 18.176 ملین اور 17.801 ملین تھی۔









