نئی حکومت کا عوام پر پہلا وار، بجلی 4 روپے 85 پیسے فی یونٹ مہنگی

نیپرا کے مطابق قیمت میں اضافے کا اطلاق اپریل کے مہینے کے بلوں پر ہوگا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) کی جانب سے فی یونٹ بجلی 4 روپے 85 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دیتے ہوئے اضافے کا  نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ۔  بجلی کی قیمت میں اضافہ فروری کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی سی پی پی اے نے 4  روپے 94 پیسے   فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی,نیپرا کے مطابق جنوری کے مہینے کیلئے بجلی 5 روپے 94 پیسے مہنگی کی گئی تھی۔ نیپرا کے مطابق قیمت میں اضافے کا اطلاق اپریل کے مہینے کے بلوں پر ہوگا۔

یہ بھی  پڑھیے

ایندھن نہ خریدا جاسکا، ملک بھر میں بجلی کاشارٹ فال 5300 میگا واٹ تک پہنچ گیا

روس یوکرین جنگ، ایل این جی مہنگی ہونے کا خدشہ، پاکستان کیلیے مشکلات

نوٹیفیکیشن کے مطابق ٹیرف میں اضافے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا،نیپرا  کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بتایا ہے کہ صارفین سے یہ وصولی اپریل کے بجلی کے بلوں میں کی جائے۔ نیپرا کا مزید کہنا ہے کہ صارفین پر جی ایس ٹی کے سوا پونے 38 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہو گا۔

متعلقہ تحاریر