پی ٹی آئی کا کراچی جلسہ ، فنکاروں کی کپتان سے اظہار یکجہتی کے لیے بھرپور شرکت
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کراچی جلسے میں پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے نامور فنکاروں اور اداکاروں نے بھرپور انداز میں شرکت کی اور سابق وزیراعطم عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے حکومت کے خلاف تحریک میں شامل ہو گئے۔
پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت کرنے اداکاروں کی تصاویر مختلف سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر وائرل ہو رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
مہدی حسن اور حفیظ ہوشیارپوری کو کریڈٹ نہ ملنے پر بھارتی صحافی نالاں
ایرن ہالینڈ کے ٹوئٹ پر پاکستانی صارف کا عجیب و غریب تبصرہ
معروف اداکارہ سارہ یوسف نے پی ٹی آئی کے کراچی جلسہ میں شرکت کرنے اپنی تصاویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ” روئے زمین پر کوئی طاقت نہیں جو پاکستان کو ختم کر سکے۔”
There is no power on earth that can undo Pakistan – Muhammad Ali Jinnah #Pakistan #ImranKhan pic.twitter.com/Di1yUpLRJp
— Syra Yousuf (@syrayousufsy) April 16, 2022
انہوں نے محمد علی جناح ، پاکستان اور عمران خان کو ٹیگ کیا ہے۔”
پی ٹی آئی کے کارکن اور بلاگر حمزہ نے سارہ یوسف اور فیروز خان کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "فیروز خان اور سارہ یوسف کراچی جلسے کو سپورٹ کرنے پہنچ گئے۔ آپ کی مستقل سپورٹ کا شکریہ۔”
@ferozekhaan & @syrayousufsy spotted in #KarachiJalsa
Thank you for your continous support#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/dmVQq8R1fX
— Hamza 🇵🇰 (@PTI_Lion26) April 16, 2022
خوبصورت اور چنچل اداکارہ مریم نفیس نے پاکستانی پرچم کے ساتھ پی ٹی آئی کراچی کے جلسے میں بھرپور انداز میں شرکت کی۔
View this post on Instagram
منیب بٹ نے جلسے میں شرکت کرتے ہوئے وکٹری نشان بنایا اور عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ایبسولوٹیلی ناٹ کہنے والے میں شامل ہو گئے۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
واضح رہے کہ گذشتہ رات کراچی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ہم سب کو مل کر الیکشن کا مطالبہ کرنا ہوگا اور ان میر جعفروں کو اقتدار الگ کرنا ہوگا ۔ میر جعفروں نے ہمارے خلاف انتقامی کارروائیاں کرنی ہیں جس کے لیے ہم تیار ہیں۔









