فنکاروں میں سیاسی شعور نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی، عنبرین فاطمہ

معروف صحافی عنبرین فاطمہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی سیاسی مہم کو سپورٹ کرنے والے شوبز ستاروں کی سیاسی سوچ پر سوال اٹھایا ہے۔

صحافی عنبرین فاطمہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی موجودہ حکومت کے خلاف سیاسی مہم کی حمایت کرنے والے شوبز ستاروں کی سیاسی سوجھ بوجھ کو ناقص قرار دیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے معروف صحافی عنبرین فاطمہ نے لکھا ہے کہ "شان شاہد ، ہمایوں سعید ، ماہرہ خان ، صبا قمر ، مہوش حیات ، فہد مصطفی ، ثمینہ پیرزادہ و دیگر سے پوچھ کے دیکھ لیں کہ عمران خان کو کیوں اور کیسے اتارا گیا اگر کسی ایک کو بھی پتہ ہو تو نیویں تھاں بٹھا لیں۔”

یہ بھی پڑھیے

وزیراعلیٰ پنجاب ولد وزیر اعظم ،ملک میں موروثی سیاست کا بول بالا

ہنگو میں ضمنی انتخابات، پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا

عنبرین فاطمہ نے مزید لکھا ہے کہ "ان سب کو کتنی سیاسی سمجھ بوجھ ہے یا ہوسکتی ہے اسکا اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے۔”

آگے بڑھتے ہوئے عنبرین فاطمہ نے لکھا ہے کہ ” آرٹسٹوں کی عزت کی جانی چاہیے وہ بھی اسی طرح محنت کرتے ہیں جتنی ہم کرتے ہیں،میں آرٹسٹوں کی بےحد عزت کرتی ہوں لیکن اختلاف یہ ہے کہ اندھا دھند پیروی کررہے منافق اور جھوٹے خان کی ایسا نہیں ہونا چاہیے اللہ نے جو عزت دی ہے اسے بس برقرار رکھیں۔”

صحافی عنبرین فاطمہ کا یہ بیان کئی شوبز ستاروں کی جانب سے عمران خان اور ان کی سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حمایت کے بعد سامنے آیا ہے، جو غیر ملکی سازش کے ذریعے ہٹائی گئی حکومت کے خاتمے اور درآمد شدہ حکومت کے نفاذ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اداکارہ مہوش حیات نے موجودہ سیاسی بحران پر ایک بھی تبصرہ نہیں کیا، جب کہ اداکار اور ہوسٹ فہد مصطفیٰ نے پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے حمایتی ہیں ، ن لیگ اس وقت مرکز اور پنجاب میں حکومت کر رہی ہے۔

ایسے لگتا ہے کہ عنبرین فاطمہ خود اس بات سے بے خبر ہیں کہ اب ہو کوئی شخص مطلوبہ علم حاصل کرنے کے لیے اور حقائق جاننے کے لیے ایک صرف ایک کلک کی دوری پر ہیں۔ تاہم شوبز ستاروں کے سیاسی شعور کو اس طرح سے پرکھا نہیں جا سکتا اور نہ ہی کوئی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

عنبرین فاطمہ کو جواب دیتے ہوئے پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ "پتا سب کچھ ہے مگر بولتے نہیں ، تاکہ جان سکیں کہ صحافیوں میں سے کون سچ بولتا ہے اور کون مہنگے جھوٹ ۔۔۔۔ یہ جو پبلک ہے یہ سب جانتی ہے۔”

عمان نوال نامی ٹوئٹر صارف نے عنبرین فاطمہ پر طنز کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "آپ فنانس فارن پالیسی میں مہارت رکھتی ہوں گی ، آپ کو دفاعی امور ، مذہبی ، سماجی مسائل اور جغرافیائی سیاست پر دسترس حاصل ہو گی ، مگر آپ صحافت یا ماس کمیونیکیشن کی ڈگری کے بغیر نام نہاد صحافی ہیں۔”

خرم شبیر نامی ٹوئٹر صارف نے صحافی عنبرین فاطمہ پر گہری چوٹ مارتے ہوئے لکھا ہے کہ ” کم از کم ان کا علم آپ سے کہیں بہتر ہے، اگر آپ کو احساس نہیں ہو رہا ہے کہ کیا چل رہا ہے اور آپ خود کو صحافی کہتے ہیں۔ پھر افسوس کی بات ہے کہ آپ جیسے لوگ اس پیشے میں ہیں۔ خاتون کچھ نقطہ نظر حاصل کریں اور کبھی کسی کی رائے پر سوال نہ کریں۔ آپ سے کسی نے سوال نہیں کیا۔”

متعلقہ تحاریر