اسلام آباد ہائیکورٹ کا تاریخی فیصلہ ، عدالتی کارروائی کی لائیو سٹریمنگ کی جائے گی
ایف آئی اے کورٹ لاہور بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کی تقلید کرے اور شہباز شریف کے منی لانڈرنگ کیس کو براہ راست دکھایا جائے
پاکستان کی عدالتی تاریخ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا غیر معمولی اقدام چیف جسٹس اطہر من اللہ کی کورٹ میں عدالتی کارروائی کی لائیو سٹریمنگ کا فیصلہ ہائی کورٹ کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے چیف جسٹس کی کورٹ میں سسٹم نصب کر دیا ٹرائل کے طور پر آج سے عدالتی کارروائی کو محدود پیمانے پر براہ راست دکھایا جائے گا۔
بتایا گیا ہے کہ پہلے عدالتی کارروائی کی لائیو سٹریمنگ کو تجرباتی بنیاد پر کیا جائے گا اور ٹرائل کی کامیابی کے بعد ویب سائٹ پر کوئی بھی لائیو عدالتی کارروائی دیکھ سکے گا۔
یہ بھی پڑھیے
اسلام آباد ہائی کورٹ کا عمران خان کو ملنے والے تحائف پبلک کرنے کا حکم
قومی اسمبلی کا اجلاس تاخیر سے بلانے کا اقدام اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج
اسلام آباد ہائیکورٹ کا مقدمات کو براہ راست دکھانے فیصلہ درست ہے، FIA Court Lahore بھی اسلام آبادہائیکورٹ کی تقلید کرے اور شہباز شریف کے منی لانڈرنگ کیس کو براہ راست دکھایا جائے،ان کی ضمانت کی تاریخ آنیوالی ہے اس پر ہی اس فیصلے پر عمدرآمد ہونا چاہئے #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور https://t.co/3PQKbWj6DT
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 22, 2022
سابق وزیر اطلاعات اور تحریک انصاف کے رکن فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا مقدمات کو براہ راست دکھانے فیصلہ درست ہے، ایف آئی اے کورٹ لاہور بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کی تقلید کرے اور شہباز شریف کے منی لانڈرنگ کیس کو براہ راست دکھایا جائے۔ ان کی ضمانت کی تاریخ آنیوالی ہے اس پر ہی اس فیصلے پر عمدرآمد ہونا چاہئے۔