وزیراعظم نے چیئرمین واپڈا کا استعفیٰ منظور کرلیا
چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے گذشتہ روز اپنا استعفیٰ شہباز شریف کا ارسال کیا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔ پی ٹی آئی حکومت نے 2020 میں ان کی مدت ملازمت میں مزید پانچ سال کی توسیع کردی تھی۔
چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم شہباز شریف کو گذشتہ روز بھیجا تھا۔ جسے آج وزیراعظم منظور کرلیا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے اپنے استعفے میں موقف اختیار کیا تھا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے کام کو مزید جاری نہیں رکھ سکتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیے
سندھ میں پانی کا بحران، اعجاز جھکرانی نے ذمہ دار وفاق کو قرار دے دیا
لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین کو 5 سال کے لیے چیئرمین واپڈا تعینات کیا گیا تھا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کو بھیجے گئے اپنے استعفیٰ میں جنرل (ر) مزمل حسین نے بطور چیئرمین واپڈا سرکاری ذمہ داریاں نبھانے میں ‘ذاتی اور خاندانی’ مسائل کا حوالہ دیا تھا۔
انہیں اگست 2010 میں اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف نے پانچ سالہ مدت کے لیے واپڈا کا سربراہ مقرر کیا تھا۔ پی ٹی آئی حکومت نے 2020 میں ان کی مدت ملازمت میں مزید پانچ سال کی توسیع کردی تھی۔
اپنے استعفے میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) نے اپنے ماتحت واپڈا کی کارکردگی پر بات چیت کرتے ہوئے اپنی ٹیم ، حکومت اور اعلیٰ عدلیہ کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے شہباز شریف کے ساتھ دیامر بھاشا ڈیم کی سائٹ کا دورہ کیا۔
ان کا استعفیٰ ایسے وقت آیا ہے جب وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتے کے روز انعام غنی کو نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے انسپکٹر جنرل کے عہدے سے ہٹا دیا ، اور ان کی جگہ پر ایڈیشنل انسپکٹر جنرل خالد محمود کو تین ماہ کے لیے آئی جی موٹر ویز تعینات کر دیاہے۔