20 کلو آٹے کا تھیلا 1520 روپے کا ہوگیا، عوام کو روٹی کے لالے پڑ گئے
عوام کا شکوہ ہے کہ گندم کی 26 ملین ٹن فصل سے بھی انہیں ریلیف نہ مل سکا۔
ملک بھر میں آٹا تاریخ کی بلند ترین قیمت پر، آٹے کا تھیلا 550 سے 720 روپے تک مہنگا، عوام کو روٹی کے لالے پڑ گئے۔
مہنگائی سے تنگ دستی کا شکار عوام کے لیے ایک اور بری خبر ہے اور وہ یہ کہ ملک بھر میں آٹا بلند ترین قیمت کو پہنچ گیا ہے۔
پاکستان ادارہ شماریات بیورو کے مطابق آٹے کی قیمتوں میں 20 کلا کا تھیلا 550 سے 720 روپے تک مہنگا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
پنجاب میں 70 روپے فی کلو چینی کا حصول ناممکن ہوگیا، حکومت بیانات تک محدود
عوام کے لیے بڑی خوشخبری، حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ
ادارہ شماریات کی دستاویز کے مطابق ایک ہفتے میں آٹے کا20 کلو کا تھیلا 720 روپے تک مہنگا ہوگیا ہے۔
اسلام آباد کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔ اسلام آباد میں آٹے کا20 کلو کا تھیلا1520 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق راولپنڈی میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا706روپے67 پیسے تک مہنگا ہوا ہے اور راولپنڈی میں آٹے کا تھیلا 1506 روپے تک فروخت ہورہا ہے ۔
پاکستان شماریات بیورو کی دستاویز کے مطابق حالیہ ہفتے فیصل آباد میں آٹےکا تھیلا600 روپے تک مہنگا ہوا۔
دستاویز سے ظاہر ہے کہ پشاور میں آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 590 روپے تک اضافہ ہوا اور پشاور میں آٹے کا تھیلا 1390 روپے تک میں بک رہا ہے۔
پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں سرگودھا میں آٹے کا 20 کلوکا تھیلا 550روپے تک مہنگا ہوا۔
دستاویز سے ظاہر ہے کہ ملتان میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 530 اور لاہور اور بنوں میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 520 تک اضافہ ہوا ہے۔
گوجرانوالہ, سیالکوٹ, بہاولپور میں آٹے کا تھیلا500 روپے تک مہنگا ہوا دستاویز کے مطابق ایک ہفتے میں سکھر میں آٹے کے 20کلو تھیلے کی قیمت 60روپے تک بڑھی ہے۔
دستاویز سے ظاہر ہے کہ حیدر آباد میں 40 اور کوئٹہ میں آٹے کا 20کلوکا تھیلا 20 روپے تک مہنگا ہوا ہے۔
عوام کا شکوہ ہے کہ گندم کی 26 ملین ٹن فصل سے بھی انہیں ریلیف نہ مل سکا۔