اینٹی کرپشن پولیس کی کارروائی، مفرور فوڈ انسپیکٹر گرفتار
پولیس حکام کا کہنا ہے ملزم قربان علی کلوڑ کروڑوں روپے کی گندم خردبرد کرنے کے مقدمے میں مطلوب تھا۔
سکھر: محکمہ اینٹی کرپشن نے احتساب عدالت کے باہر کارروائی کرتے ہوئے مفرور ملزم کو گرفتار کرلیا ، ملزم کی گرفتاری کے خلاف وکلاء برادری نے احتجاج کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن پولیس نے سکھر کی احتساب عدالت کے باہر گھوٹکی کے مفرور ملزم فوڈ انسپکٹر قربان علی کلوڑ کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
یہ بھی پڑھیے
این ای ڈی یونیورسٹی میں ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی شوکیس کا انعقاد
الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا شیڈول جاری کر دیا
اینٹی کرپشن پولیس کے مطابق گرفتار ملزم محکمہ خوراک گھوٹکی میں کروڑوں روپے کی گندم خردبرد کرنے کے مقدمے میں مطلوب تھا، جس پر مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے تھے جبکہ آج احتساب کی عدالت پر پہنچنے پر گرفتار کرلیا گیا۔
دوسری جانب وکلاء نے اینٹی کرپشن پولیس کی کاروائی کے خلاف احتجاج کیا وکلاء میں سشوک کمار،شکیل کلوڑ،ارشد سندرانی،اسرار شاہ،جواد احمد،زاہیر بھبھور سمیت دیگر کا کہنا تھاکہ کسی بھی ملزم کو عدالت کے احاطے سے گرفتار کرنا غیر قانونی ہے قربان کلوڑ نیب عدالت میں پیشی پر آئے ہوئے تھے۔
انہوں نے انتباہ دیا کہ اگر ملزم کو فوری عدالت میں پیش نہ کیا گیا تو عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کردیں گے واضع رہے کہ ملزم کے خلاف کروڑوں روپے کی گندم خوردبرد کرپشن کرنے کا نیب ریفرنس سکھر کی احتساب عدالت میں زیر سماعت تھا۔