دلیپ کمار ہیرو کی طرح 98 برس میں صحت مند اور پرجوش

سال 2020ء جس نے کئی نوجوان مشہور شخصیات کو چھین لیا۔ ایسے میں دلیپ کمار کی تصویر بالی ووڈ میں تازہ ہوا کے جھونکے کے مانند ہے

دلیپ کمار بالی ووڈ کے سب سے پسندیدہ اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ حال ہی میں اعلیٰ ترین اداکار نے اپنی اہلیہ سائرہ بانو کے ساتھ ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ جس میں یہ جوڑا سفید لباس میں خوش و خرم دیکھائی دے رہا ہے۔

رواں سال دلیپ کمار 98 برس کے ہو جائیں گے۔ تاہم چند ماہ قبل ان کو شدید بیمار ہونے کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

 ان کی اہلیہ سائرہ بانو نے ٹوئٹ کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ان کے شوہر اب بہتر ہیں اور میڈیکل ٹیم کی مشاورت کے بعد انہیں گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔

اپنی بڑھتی ہوئی عمر کے باوجود دلیپ کمار صحت کے معمولی مسائل کے ساتھ صحت مند زندگی گزار رہے ہیں۔ اس جوڑے نے حالیہ برسوں میں اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعہ قریب رکھا ہے۔ جس میں سائرہ بانو نے اہم کردار ادا کیا۔

محمد یوسف کون ہے؟

دلیپ کمار کا اصل نام محمد یوسف ہے۔ اور وہ پاکستان کے شہر پشاور میں پیدا ہوئے تھے۔ لیکن ان کا خاندان 1930 کی دہائی میں ممبئی منتقل ہوگیا۔ انہوں نے اداکاری کے کیریئر کا آغاز 1940 کی دہائی میں بالی ووڈ انڈسٹری سے کیا۔ جس کے بعد یکے بعد دیگرے بہت سی کامیاب فلمیں پیش کیں۔ جن میں میلہ، آغاز، داگ، انسانیت، گنگا جمنا ، دیوداس شامل ہیں اور اس کے بعد بھی طویل فہرست جاری ہے۔

وہ اپنے کرداروں کو نہایت حقیقت کے رنگ میں ڈھال کے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے عمدہ لہجے، بہترین کارکردگی کے لئے مشہور تھے۔ دلیپ کمار نے 1966 میں اداکارہ سائرہ بانو سے شادی کی تھی۔ ان کی اہلیہ سائرہ بانو ان سے تقریبا 22 سال چھوٹی ہیں۔
دلیپ 50 اور 60 کی دہائی کے سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے بھارتی اداکار تھے۔

سال 2020ء کے ظالمانہ سلوک سے پوری دنیا ہی متاثر ہوئی ہے۔ بدقسمتی سے سال کا آغاز کرونا سے ہوا، آسٹریلیا کے جنگلات میں آگ، سیلاب، فلائٹ کریش، بیروت میں دھماکیں جن میں بہت سی مشہور شخصیات زندگی کی دوڑ ہار گئے۔

اسی طرح یہ سال بالی وڈ کے لیے بھی مشکل ثابت ہوا۔ کئی فلموں کی شوٹنگ بند ہو گئی، کچھ فلموں کی ریلیز ملتوی کردی گئی جبکہ کئی مشہور شخصیات نے دنیا کو خیر باد کہہ دیا۔

بالی ووڈ میں اموات

انڈیا کے لیجنڈری اداکار رشی کپور دو سال بہادری سے کینسر جیسے مرض سے لڑنے کے بعد رواں سال کے آغاز میں اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

 

PC: Bloomberg

بالی ووڈ کے ایک اور معروف اداکار عرفان خان رواں سال کینسر کے مرض کا شکار ہوگئے۔ اور اپنے سینکڑوں مداحوں کو غم میں چھوڑ گئے۔

PC: CNN

اداکار آصف بسرا بھی رواں ماہ کے آغاز میں ایک نجی کمپلیکس میں مردہ حال پائے گئے تھے۔

PC: The Indian Express

تین بار قومی ایوارڈ اپنے نام کرنے والی بالی ووڈ کی مشہور و معروف کوریوگرافر، سروج خان قلبی امراض کی وجہ سے ابدی نیند سو گئیں۔

 

PC: Times Of India

سوشانت سنگھ راجپوت بالی ووڈ کے ایک مشہور و معروف اداکار رواں سال اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے تھے۔ ان کی موت کا معمہ کئی ماہ تک بھارت میں خبروں کا حصہ بنا رہا۔ یہ اموات بالی ووڈ کے ہر فرد کے لئے کسی دھچکے سے کم نہیں تھیں۔

 

PC; Times Now

ایوارڈز

 انہوں نے پاکستان کی جانب سے نشان امتیاز بھی حاصل کیا ہے۔ بہترین کارکردگی کے لیے بہت سے ایوارڈ حاصل کیے ہیں۔ جن میں فلم فیئر ایوارڈ، دادا صاحب پھالکے ایوارڈ، ، آئیفا ایوارڈ اور بہترین اداکار کے بہت سے فلم فیئر ایوارڈ سمیت متعدد ایوارڈز اپنے نام کیے۔

سال 2020 اب اپنے خاتمے کی طرف گامزن ہے، اور دلیپ کمار کے مداح ان کی صحت مند اور خوشحال زندگی کی خواہش کر رہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر