بختاور بھٹو کی منگنی کی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل

منگنی میں قریبی رشتہ داروں اور دوست احباب نے شرکت کی۔

شہید بےنظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو کی محمود چوہدری کے ساتھ منگنی ہوگئی۔

جمعہ کو بختاور بھٹو کی منگنی کی تقریب بلاول ہاؤس کراچی میں ہوئی۔ تقریب میں قریبی رشتہ داروں اور دوست احباب نے شرکت کی۔

بختاور بھٹو منگنی

بختاور بھٹو منگنی

سوشل میڈیا پر بختاور بھٹو کی منگنی کی تصاویر لیک ہوگئیں۔

بختاور بھٹو منگنی

بختاور بھٹو منگنی

جس کے بعد انہوں نے خود اپنی اور اپنے منگیتر کی ایک تصویر شیئر کی۔ تصویر میں بختاور بھٹو کو کرسی پر بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ جبکہ ان کے منگیتر محمود چوہدری ساتھ کھڑے ہوئے ہیں۔

کرونا سے متاثر بلاول بھٹو زرداری ورچوئل طریقے سے تقریب میں شریک ہوئے۔ تینوں بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی آصفہ بھٹو زرداری نے ویڈیو لنک کے ذریعے بلاول بھٹو کو مہمانوں سے ملوایا۔

بختاور بھٹو منگنی

سابق صدر آصف علی زرداری تقریب میں مہمانوں سے ملتے اور مبارکباد وصول کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھیے

بختاور بھٹو کے ہونے والے شوہر کون ہیں؟

متعلقہ تحاریر