شادی میں شیشہ پلائی کی انوکھی رسم

شادیوں میں دلہن کی بہنوں کی جانب سے دودھ پلائی کی رسم عام ہے۔ لیکن اب اس کی جگہ شیشہ پلائی کی رسم بھی سامنے آگئی ہے

نئے دور میں شادی کی نئی رسومات سامنے آرہی ہیں۔ کہیں شیشہ پلائی، کہیں کلاشنکوف کا تحفہ اور کبھی سگریٹ پینے کی تصاویر بنانے کا رواج اپنایا جانے لگا ہے۔

برصغیر میں شادیوں کے موقع پر مختلف رسومات عام ہیں جن میں دودھ پلائی کی رسم سب سے مشہور ہے۔ لیکن اب بدلتے دور میں رسمیں بھی تبدیل ہونے لگی ہیں۔

شیشہ پلائی کی رسم کی ویڈیو وائرل

شادیوں میں دلہن کی بہنوں کی جانب سے دودھ پلائی کی رسم عام ہے۔ لیکن اب دودھ پلائی کی جگہ شیشہ پلائی کی رسم بھی سامنے آنے لگی ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں شیشہ پلائی کی رسم ادا کی جارہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سجا سجایا شیشہ دُلہا اور دُلہن کوپیش کیا گیا۔ پہلے دُلہہ نے اور پھر دُلہن نے شیشہ پی کر دھواں اڑایا تو اسٹیج پر موجود افراد نے تالیاں بجا کر داد دی۔

سگریٹ پیتے ہوئے دُلہا دُلہن کا فوٹو شوٹ

حالیہ دنوں میں لاہور میں ایک شادی میں نوبیہاتہ جوڑے نے سگریٹ نوشی کرتے ہوئے تصاویر اور ویڈیوز بنوائیں۔ بظاہر یہ اُن کی منفرد نظر آنے کی کوشش تھی۔ نوبیہاتہ جوڑے کی سگریٹ نوشی کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیے

سگریٹ پیتے ہوئے دولہا دلہن کا فوٹو شوٹ انٹرنیٹ پر وائرل

سوشل میڈیا پرجوڑے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ جبکہ چند صارفین نے انہیں ذاتی فعل اوران کی مرضی کہہ کر بری الذمہ قراردیا۔

دُلہے کو کلاشنکوف کا تحفہ

عام طور پر لڑکی کے گھر والے داماد کو شادی کے موقع پر قیمتی تحفہ پیش کرتے ہیں مگر گزشتہ دنوں ایک ساس نے انوکھا تحفہ دے کر روایات کو توڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیے

ساس کا داماد کو کلاشنکوف کا تحفہ

ساس کی جانب سے انوکھا تحفہ دیئے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ایک پاکستانی خاتون نے بیٹی کی بارات کے موقع پر اپنے داماد کو کلاشنکوف کا تحفہ دے کر سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پر طرح طرح کے دلچسپ تبصرے بھی کیے تھے۔

متعلقہ تحاریر