شاہد خاقان عباسی اور ندیم بابر کی بحث سے فائدہ؟

دنیا ٹی وی نے ایل این جی کے معاملے پر شاہد خاقان عباسی اور وزیر اعظم کے مشیر برائے پیٹرولیم ندیم بابر کے درمیان باقاعدہ بحث کا اہتمام کیاتھا

پاکستان میں پہلی بار مشیر برائے پیٹرولیم ندیم بابر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے درمیان ایل این جی کی خریداری سے متعلق ٹی وی مباحثہ ہوا۔

شاہد خاقان عباسی اور ندیم بابر نے موجودہ اور سابقہ ​​حکومت کے مخالفین کے ساتھ حقائق اور اعدادوشمار پیش کرنے کے علاہ ایک دوسرے پر طنز کے شدید نشتر چلائے۔

تاہم اس طرح ایک نجی ٹی وی چینل پر باقاعدہ مباحثہ ایک انوکھا پروگرام تھا جسے عوام کی بڑی تعداد نے دیکھا۔

سوال یہ ہے کہ اس بحث مباحثہ سے کوئی حتمی نتیجہ نکلا یا نہیں؟

یہ بھی پڑھیے

سردیوں کی آمد کے ساتھ حسب معمول گیس کا کم پریشر

سوشل میڈیا پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے اپنی جماعتوں کے نمائندوں کو فاتح قرار دینا شروع کردیا۔

موجودہ اور سابقہ حکومت کے عہدیداران کے درمیان یہ ایک بےمثال بحث تھی لیکن اس سے عوام کے مسائل کم نہیں ہوئے ہیں۔

ملک بھر میں گیس کی قلت بڑھتی جارہی ہے۔ حتیٰ کہ جہاں یہ دستیاب ہے وہاں دن میں کئی گھنٹوں پریشر کم رہتا ہے۔

اگرچہ حکومتی نمائندوں نے اس بحث میں خود کو فاتح قرار دے دیا ہے اور مہنگی ایل این جی کے لیے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو قصوروار ٹھہرایا گیا ہے۔ لیکن اس بنیادی سہولت کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کو فوری اقدامات کا سہارا لینا چاہیے۔

متعلقہ تحاریر