پاکستان میچ ہارا لیکن محمد حفیظ نے دل جیت لیے
پاکستان نیوزی لینڈ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز تو نہ جیت سکا لیکن محمد حفیظ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس پر اُن کو مبارکباد دی جا رہی ہے
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست دے دی ہے۔ پاکستان سیریز میں فاتح تو نہ بن سکا لیکن محمد حفیظ نے اپنی پرفارمنس سے دل جیت لیے ہیں۔ پاکستان بھی کلین سوئپ سے بچنے کے لیے منگل کے روز تیسرا اور آخری میچ کھیلے گا۔
اتوار کو نیوزی لینڈ کے شہر ہملٹن میں کھیلے جانے والے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کے محمد حفیظ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے 57 گیندوں پر 5 چھکوں کی مدد سے 99 رنز بنائےتھے۔ آخری اوور کی آخری گیند پر محمد حفیظ نے چھکا لگا کر ٹیم کا اسکور 163 تک پہنچایا۔
پاکستان کے اوپنر محمد رضوان 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان شاداب خان نے 4، حیدر علی نے 8 اور خوشدل شاہ نے 14رنز بنائے۔ جبکہ عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے ہی پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کے جواب میں حریف ٹیم نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ہدف محض ایک وکٹ کے نقصان پر ہی پورا کرلیا۔
کیویز کے مارٹن گپٹل اور ٹم سیفرٹ نے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا۔ گپٹل 11 گیندوں پر 21 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ ان کے بعد کپتان کین ولیمسن نے ٹیم سیفرٹ کا ساتھ دیا اور مزید کسی نقصان کے بغیر پاکستان کو شکست سے دوچار کردیا۔
نیوزی لینڈ کے اوپنر ٹم سیفرٹ 63 گیندوں پر 3 چھکوں کی مدد سے 84 رنز بناکرناٹ آؤٹ رہے۔ جبکہ کپتان ولیمسن بھی 57 رنز اسکور کر کے ناقابل شکست رہے۔
یہ بھی پڑھیے
چھ کھلاڑیوں کا پی سی بی کانٹریکٹ تسلیم کرنے سے انکار
اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔
اس میچ کے بعد محمد حفیظ بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 99 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہنے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
Most runs for Pakistan in T20Is this year 🥇
Third most runs by any batsman in T20Is this year 🥉
Joint-most fifties in T20I cricket in 2020 🥇
Highest average for any batsman in the format this year 🥇Mohammad Hafeez is having a stellar year 👏🔥#NZvPAK #CricketForAll pic.twitter.com/5rIEh456Pq
— Cricingif (@_cricingif) December 20, 2020
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے محمد حفیظ کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی ہے۔ ٹوئٹر پر انہوں نے لکھا کہ محمد حفیظ نے عمدہ بیٹنگ کی وہ سنچری کے مستحق ہیں۔ گرین شرٹس نے اچھا کھیلا۔
Good batting Hafeez, deserved a century. Well played green shirts.
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) December 20, 2020
اسد عمر نے بھی محمد حفیظ کی کارکردگی کو سراہا۔
Sublime innings by @MHafeez22. Seems to be in the T 20 form of his life. Rest of the batting seemed to be struggling to time the ball. Looking rusty with lack of match practice
— Asad Umar (@Asad_Umar) December 20, 2020
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی ٹوئٹر پر محمد حفیظ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ’ حفیظ نے اچھا کھیلا’۔
Well played @MHafeez22 👌#NZvPAK | #HarHaalMainCricket | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/miAf9Hgv56
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 20, 2020
قومی کرکٹ ٹیم سابق بلے باز عمر اکمل نے بھی ٹوئٹر پر لکھا کہ ‘محمد حفیظ نے اچھا کھیلا’۔
Oye well played Oye well played Maha Ustad @MHafeez22 👏🏻👏🏻👏🏻 pic.twitter.com/8SWYnBJj63
— Kamran Akmal (@KamiAkmal23) December 20, 2020
معروف اداکار اور میزبان فہد مصفطیٰ نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ۔جب آپ کے پاس حفیظ جیسے کھلاڑی موجود ہیں تو نئے کھلاڑیوں کی تلاش کیوں کریں’۔
When you have players like hafeez why look for new ones @MHafeez22 what an innings 👏👏👏👏👏👏Played like a Professor 😎
— Fahad Mustafa (@fahadmustafa26) December 20, 2020
صرف حکومتی جماعت ہی نہیں بلکہ حزب اختلاف کی جماعت کے مرکزی رہنما مرتضی وہاب نے بھی محمد حفیظ کو سراہا ہے۔
Well played Hafeez. Even at this age u continue to be one of the sweetest timers of the cricket ball. Age & experience does matter after all
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) December 20, 2020
معروف صحافی طلعت حسین اسلام آباد میں بچوں کو کرٹ سکھاتے بھی ہیں اور خود بھی کرکٹ کھیلتے ہیں۔ اُنہوں نے بھی حفیظ کی بیٹنگ کی تعریف کی ہے۔
Hafeez plays a brilliant lone hand. 99 is worth a 💯. If only others had chipped in. Pak vs NZ. pic.twitter.com/68fYhy0TLl
— Syed Talat Hussain (@TalatHussain12) December 20, 2020
ایک جانب تو ملک کے اندر سب محمد حفیظ کے گن گا رہے تھے تو محمد حفیظ نے کچھ عرصہ قبل پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر کے بیان کا جواب دیا جو فی الحال کمنٹری کر رہے ہیں۔ محمد حفیظ سے ایک انٹرویو میں پوچھا گیا کہ اُن کا رمیز راجہ کے اُس بیان پر کیا کہنا ہے جس میں اُنھوں نے حفیظ کو ریٹائر ہوجانے کا مشورہ دیا ہے۔
اِس کے جواب میں محمد حفیظ نے کہا کہ اُن کے 12 سالہ بیٹے کو رمیز راجہ کے مقابلے میں کرکٹ کا زیادہ سینس ہے۔ یہ معاملہ رواں برس اپریل کے مہینے میں اُس وقت شروع ہوا جب رمیز راجہ نے بیان دیا کہ اب محمد حفیظ کو کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لینی چاہیے اب اُن کی عمر ہو چکی ہے۔ رمیز راجہ نے کہا یہ کام محمد حفیظ کو پر وقار طریقے سے کر لینا چاہیے۔
تاہم اب محمد حفیظ نے اپنی پرفارمنس سے ثابت کر دیا ہے کہ وہ اب بھی تنہا پوری ٹیم سے زیادہ اسکور کر سکتے ہیں۔ جبکہ کمنٹیٹرز کو بھی کسی کے پیشہ ورانہ معاملات کے بارے میں رائے دینے سے پرہیز کرنا چاہیے اور صرف کمنٹری کو تجزیے تک ہی محدود رکھنا چاہیے۔