کمالا ہیرس کے شوہر کے لیے ٹوئٹر نے خصوصی اکاؤنٹ بنادیا

کمالا ہیرس کے شوہر ڈگلس ایمہوف امریکا کی سیاسی تاریخ کے 'سیکنڈ جینٹلمین' بننے والے پہلے آدمی ہیں۔

صرف ہالی ووڈ کی مشہور شخصیات نے ہی نہیں بلکہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ نے بھی جوبائیڈن اور ان کی ٹیم کے لیے حمایت کا اظہار کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ بلاک کرنے والے ٹوئٹر نے نئی امریکی نائب صدر کمالا ہیرس کے شوہر کے لیے خصوصی اکاؤنٹ تیار کیا ہے۔

کمالا ہیرس کے شوہر کے خصوصی اکاؤنٹ ‘سیکنڈ جینٹلمین’ پر چند گھنٹوں میں ہی فالوورز کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

سیکنڈ جینٹلمین

اس ٹوئٹر اکاؤنٹ کی بائیو میں ‘مستقبل کا دوسرا جنٹلمین ڈگلس ایمہوف۔ عقیدت مند باپ۔ نائب صدرمنتخب ہونے والی ہیرس کا قابل فخر شوہر’ لکھا گیا ہے۔

کمالا ہیرس کے شوہر ڈگلس ایمہوف امریکا کی سیاسی تاریخ کے ‘سیکنڈ جینٹلمین’ بننے والے پہلے آدمی ہیں۔ ٹوئٹر کے ذریعے باضابطہ اعلان کے بعد لوگوں نے اسے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا ہے۔

اس کے علاوہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی امریکی صدرکو بالکل نیا آفیشل صدارتی ٹوئٹر اکاؤنٹ تفویض کیا گیا ہو۔

اس کے برعکس ڈونلڈ ٹرمپ نے 2017 میں اوباما سے 13 ملین سے زیادہ فالوورز والا اکاؤنٹ لیا تھا۔

متعلقہ تحاریر