ویوو اسمارٹ فونز پاکستان میں بننا شروع ہوگئے
اس سے قبل ہواوے اور اوپو نے بھی پاکستان میں پلانٹس لگانے کا اعلان کیا تھا۔

ویوو اسمارٹ فونز بنانے والے غیر ملکی ادارے نے پاکستان میں اپنی پیداوار شروع کر دی ہے اور پہلا اسمارٹ فون بھی تیار کرلیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے موبائل کمپنی ‘ویوو’ کے پلانٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘میڈ اِن پاکستان موبائلز اب حقیقت کا روپ دھار چکے ہیں۔ ویوو موبائلز نے فیصل آباد میں اسمارٹ فونز کی تیاری کا آغاز کردیا ہے تاہم جلد ہی یہ کام دیگر غیرملکی کمپنیاں بھی کریں گی۔’
Made in 🇵🇰 Mobiles are a reality now
VIVO Mobile’s Faisalabad Economic Zone facility has started production of smartphones & more companies to follow soon InshaAllah
Implementation of Mobile Manufacturing Policy under PM @ImranKhanPTI & CM @UsmanAKBuzdar is delivering results! pic.twitter.com/QvMOoYEtCG
— Mian Aslam Iqbal (@MMAslamIqbal) February 8, 2021
انہوں نے لکھا کہ ‘وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی نگرانی میں موبائل فونز بنانے کی پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔’
یہ بھی پڑھیے
ایپل دنیا کا سب سے زیادہ اسمارٹ فونز فروخت کرنے والا ادارہ
واضح رہے کہ دسمبر 2020 میں وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں بتایا تھا کہ ویوو کی جانب سے پلانٹ لگانے کے لیے زمین خرید لی گئی ہے۔
Intl Smart Phone Brand VIVO has decided to establish a smart phone manufacturing facility in Pak. Land purchased.
Deployment of DIRBS eliminated smuggled phones. It was followed up by Mobile Manufacturing Policy. Revenues already doubled & now local manufacturing taking off. pic.twitter.com/VEL7gYgI2T
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) December 2, 2020
جبکہ اس سے قبل چین کی دو بڑی اسمارٹ فونز بنانے والی کمپنیوں ہواوے اور اوپو نے بھی پاکستان میں پلانٹس لگانے کا اعلان کیا تھا۔
اس کے علاوہ گزشتہ برس یہ خبریں بھی گردش کر رہی تھیں کہ معروف کورین ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ بھی پاکستان میں اسمبلنگ پلانٹ لگانے پر غور شروع کر رہی ہے۔