غزہ کی پٹی پر شمسی توانائی کے بڑے منصوبے کا افتتاح
فلسطین میں شمسی توانائی کے بڑے منصوبے کا افتتاح ہوا ہے تاکہ محصور علاقے غزہ کی پٹی پر موجود صنعتی زونز کے لیے بجلی پیدا کی جا سکے۔ افتتاحی تقریب میں فلسطین کے ترقی و سرمایہ کاری کے ادارے کے سربراہ نے شرکت کی اور کہا کہ یہ منصوبہ 12 ملین امریکی ڈالرز سے مکمل ہوگا۔
حکام کا کہناہے کہ اِس منصوبے میں 21 ہزار سولر سیلز استعمال کیے جائیں گے جنہیں 32 صنعتی عمارتوں کی چھتوں پر نصب کیا جائے گا۔ اِس سے 7 عشاریہ 3 میگا واٹ بجلی پیدا ہو سکے گی۔
نیوز 360 نے غزہ کی پٹی پر اِس منصوبے کی ڈجیٹل ویڈیو تیار کی ہے ضرور دیکھیے گا۔
یہ بھی دیکھیے