انڈیا نے میچ فکسنگ کی پیشکش کی تھی، باکسر محمد وسیم
باکسر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ ’میرا مکا ان لوگوں کے منہ پر ایک زور دار گھونسا ہے جو مجھے فکسنگ کی پیشکش کرتے ہیں۔‘
2017 میں فلائی ویٹ کیٹگری میں عالمی نمبر ایک پوزیشن حاصل کرنے والے پاکستانی باکسر محمد وسیم نے دعویٰ کیا ہے کہ ’2016 میں ورلڈ ٹائٹل کی لڑائی ہارنے کے لیے انڈیا نے میچ فکسنگ کی پیشکش کی گئی تھی۔‘
یوم پاکستان کے موقع پر انٹرویو دیتے ہوئے باکسنگ کے دنیا کے روشن ستارے محمد وسیم نے انکشاف کیا کہ ’2016 میں ورلڈ باکسنگ کونسل (ڈبلیو بی سی) سلور بیلٹ کے مقابلے میں پڑوسی ملک انڈیا کی جانب سے لڑائی ہارنے کے لیے ایک لاکھ پاؤنڈز کی پیشکش کی گئی تھی۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’میں ایک محب وطن پاکستانی کھلاڑی ہوں اس لیے انڈیا کی جانب سے کی جانے والی میچ فکسنگ کی پیشکش کو ٹھکرا دیا تھا۔ میں ایک سچا پاکستانی ہونے کی حیثیت سے ایسا کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ میرا مکا ان لوگوں کے لیے ایک زور دار گھونسا ہے جو مجھے میچ فکسنگ کی پیشکش کرتے ہیں۔‘
کھیلوں کی خبروں پر نت نئے انداز میں تجزیے دینے والے معروف صحافی عبدالماجد بھٹی نے اس انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’یہ بات سمجھ میں نہیں آرہی کہ فکسنگ کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کو ہی کروڑوں کی پیشکش کیوں کی جاتی ہے؟ کیا اس کا مقصد شہ سرخیوں میں رہنا ہے۔‘
یہ بات سمجھ میں نہیں آرہی کہ فکسنگ کے لئے پاکستانی کھلاڑیوں کو ہی کروڑوں کی پیشکش کیوں کی جاتی ہے۔ ان پیشکشوں کی نہ کوئی تردید کرتا ہے اور نہ تصدیق؟ نامعلوم افراد کا نام لے کر وقتی شہ سرخی ضرور مل جاتی ہے۔ ذرا سوچئے! میڈیا کس طرح استعمال ہوجاتا ہے
— Abdul Majid Bhatti (@bhattimajid) March 23, 2021
عبدالماجد بھٹی کے ٹوئٹ پر گلیڈی ایٹر نامی صارف نے لکھا ہے کہ ’میڈیا استعمال نہیں ہوتا، میڈیا کے چند جھوٹے لوگ سنسنی پھیلانے کے لیے کھلاڑی کو استعمال کرتے ہیں۔‘
Media istemal nahi hota media k chand chote loog jin ko new new job lagi hoti hay woh sansani phelane k lye players ko istemal krte hain
— Gladiator (@Brave_Heart_71) March 23, 2021
شیخ منظر احمد نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ ’سب گول مول چل رہا ہے آدھی خبر پر سزا ہونی چاہیے۔؟‘
سب گول مول چل ریا اے آدھی خبر پر سزا ہونی چاہئے۔؟
— Sheikh Manzur Ahmed (@manzur_sheikh) March 23, 2021
عبدالماجد بھٹی کے ٹوئٹ پر تنقید کرتے ہوئے شیراز نامی صارف نے لکھا کہ ’آپ کے اے آر وائی پر ہی تو جٹ صاحب نے بریکنگ دی تھی۔‘
یہ بھی پڑھیے
پاکستان اور انڈیا کے درمیان مخاصمت لیکن ٹینس میں ایک ٹیم
Apke Ary me hi to breaking di h jutt Sahab ne
— Sherazz! (@Sherazakhter08) March 23, 2021
تاہم باکسر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ ’رواں سال کے آخر یا وسط میں ورلڈ ٹائٹل کی لڑائی لڑنا ہے اور اس سلسلے میں ایک مرتبہ پھر سے ان سے رابطے کیے جارہے ہیں۔‘