روسی سیاح تعطیلات منانے ترکی پہنچ گئے
روسی سیاح چھٹیاں منانے ترکی پہنچ گئے ہیں کئی جہاز روسی سیاحوں کو لے کر ترکی کے صوبہ موگلہ اور انتالیہ پہنچ گئے ہیں یہ ایک سال کے دوران پہلا موقع ہے جب روس سے اتنے بڑے پیمانے پر سیاح ترکی آئے ہوں۔
ایسوسی ایشن آف ترکش ٹریول ایجنسیز (ترساب) کا کہناہے کہ موگلہ میں بوڈرم، مرمریز اور انتالیہ جیسے کئی دیگر ریزارٹس جو اپنے طویل ساحلوں وسیع گالف کورسز کی وجہ سے مشہور ہیں اُن مقامات میں شامل ہیں جو سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنے ہیں۔
ترساب کا کہنا ہے کہ ترکی آنے والی روسی سیاح سے بھری فلائٹس میں اپریل کے مہینے سے بتدریج اضافہ ہوگا اور نومبر تک چارٹرڈ فلائٹس بھی آئیں گی۔ ترساب کا موقف ہے کہ ترکی میں رواں برس 20 ملین سے زیادہ سیاح آئیں گے جو کہ گذشتہ برس سے 70 فیصد زیادہ تعداد ہے
ترکی نے جنوری میں قومی سطح پر کووڈ 19 سے بچاو کے لیے چینی ویکسین سائنوویک بایوٹیک سے ویکسینیشن پروگرام شروع کیا تھا۔ اب تک ترکی میں ساڑھے 13 ملین سے زیادہ افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ جبکہ ترکی کی کل آبادی 83 ملین ہے۔
نیوز 360 کی اِس موضوع پر ڈیجٹل ویڈیو دیکھیے
یہ بھی دیکھیے