پی ایس ایل فائنل: کراچی کے لیے ٹریفک پلان جاری

ڈی آئی جی ٹریفک شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020ء کا فائنل آج کراچی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک آفس نے شہریوں کے لیے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا ہے۔

ٹریفک پلان کے مطابق زیادہ سے زیادہ سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کے قریب علاقوں کو ٹریفک کے لیے بند رکھا جائے گا۔

ڈی آئی جی ٹریفک کی جانب سے جاری اعلامیہ میں عوام کو تکلیف سے بچنے کے لیے متبادل راستے اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ متعلقہ حکام عوام کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان سپر لیگ فائیو: کنگز اور قلندرز کے درمیان ٹرافی کی جنگ

کارساز روڈ

ٹریفک پلان کے مطابق شاہراہ فیصل کو شاہ سلیمان روڈ اور حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ کو نیشنل اسٹیڈیم سے جوڑنے والی سڑکیں ٹریفک کے لیے بند کردی جائیں گی۔

ڈالمیا روڈ

راشد منہاس روڈ کو ڈالمیا کے ذریعے نیشنل اسٹیڈیم سے ملانے والی سڑکیں بھی بند رہیں گی۔

عسکری فور، نیپا چورنگی اور ڈرگ روڈ سے شاہراہ فیصل یا ملینیم مال کی طرف جانے والے لوگوں کو گلشن چورنگی، صفورا، یا سہراب گوٹھ کا راستہ اختیار کرنا پڑے گا۔

حسن اسکوائر

لیاقت آباد سے حسن اسکوائر تک نیشنل اسٹیڈیم کی طرف جانے والا راستہ بند رہے گا۔

شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے یونیورسٹی روڈ کا رخ کریں۔

نیو ٹاؤن اور گردو نواح

یونیورسٹی روڈ کے ذریعے نیو ٹاؤن سے نیشنل اسٹیڈیم جانے والا راستہ بھی بند رہے گا۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ پی پی چورنگی، جیل چورنگی، یا شہید ملت روڈ کا راستہ اختیار کریں۔

لیاقت نیشنل اسپتال، آغا خان یونیورسٹی اسپتال اور اس کے آس پاس کے علاقوں سے آنے والے لوگوں کو اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے نیو ٹاؤن پولیس اسٹیشن کا راستہ اپنانا ہوگا۔

متعلقہ تحاریر