چین کی گہرے سمندر پر کی گئی ایک دہائی طویل تحقیق
سمندر کے عالمی دن پر چین بحیرہ جنوبی چین میں گہرے سمندر پر کی گئی ایک دہائی طویل تحقیق سامنے لے آیا ہے۔
چین نے 2011 میں بحیرہ جنوبی چین میں گہرے سمندر پر تحقیقاتی مشن کا آغاز کیا تھا۔ گہرے سمندر پر کی گئی اس تحقیق میں 700 سے زائد ماہرین اور 32 لیبارٹریز نے حصہ لیا۔ اس تحقیق میں 3 جدید ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا گیا ہے جن میں گہری کھدائی، گہری ڈائیونگ اور گہرے جال شامل ہیں۔
یہ بھی دیکھیے
اس تحقیق کے دوران کئی قابل ذکر دریافتیں ہوئی ہیں۔ سمندر کی تہہ سے مرجان کے جنگلات، زیرآب پہاڑوں سے میگنیشیم کے بڑے نوڈلز اور زیر سمندر سپر ہائیڈرو تھرمل سرگرمیوں کے آثار ملے ہیں۔
نیوز 360 نے اس معاملے پر ڈیجیٹل رپورٹ تیار کی ہے، ضرور دیکھیے۔