بچوں کا حکومت سندھ سے اسکول کی چھٹیاں دینے کا مطالبہ

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا تھا کہ رواں برس موسم سرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی۔

ننھے بچے سندھ حکومت سے ناراض ہوگئے۔ بچوں نے اسکول کی چھٹیاں دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

پیر کو وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا تھا کہ کرونا وائرس کے باعث معمول سے زیادہ تعطیلات ہوچکی ہیں۔ رواں برس موسم سرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی۔

اس بیان کے بعد بچوں نے سندھ حکومت سے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ بچوں کا کہنا ہے کہ اسکول کی کم از کم دس دن کی چھٹیاں ہونی چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر لیکن عوام غیرسنجیدہ

متعلقہ تحاریر