برطانیہ کی ملکہ ایلزبتھ نیم ریٹائرمنٹ کے لیے تیار

ملکہ ایلزبتھ نے برطانیہ کی تاریخ میں طویل مدت تک بادشاہت قائم کی ہے

حالیہ دنوں میں برطانوی بادشاہت سے متعلق خبریں سامنے آئی ہیں کہ ملکہ ایلزبتھ نے نیم ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تاہم اب تک انہوں نے باقاعدہ اِس کا اعلان نہیں کیا ہے کہ وہ اپنے عہدے کے لیے کس کو منتخب کریں گی۔

جبکہ سابقہ بٹلر کے کہنا ہے کہ یہ ممکن ہے کہ وہ اپنے بیٹے چارلس کو اپنے فرائض سونپ دیں لیکن جہاں تک بادشاہت کا تعلق ہے۔ وہ ملکہ ایلزبتھ سے ہی منسلک رہے گی۔

سال 1947 میں جنوبی افریقہ کے دارالحکومت کیپ ٹاؤن میں ایک تقرریرمیں ملکہ نے عزم کا اظہار کیا تھا کہ وہ تاحیات اپنے ملک کی خدمت کریں گی۔

یہ بھی پڑھیے

سری نگر میں خزاں کے دلکش مناظر

ان کے بٹلرکا مذید کہنا تھا کہ ملکہ روایت پسند ہیں۔ وہ اپنا وعدہ پوراضرورکریں گی۔

ملکہ ایلزبتھ نے اب تک کی طویل ترین بادشاہت کی ہے۔

ملکہ نے تقریباً 70 سال تک ملک میں بادشاہت کی ہے۔ ان سے قبل ملکہ وکٹوریہ نے 63 سال 7 ماہ اور 2 دن تک بادشاہت کی تھی۔ اور ملکہ ایلزبتھ نے یہ ریکارڈ ستمبر 2015 میں ہی توڑ دیا تھا۔

متعلقہ تحاریر