ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو 30 کروڑ ڈالرزکا قرضہ

اے ڈی بی کے پروگرام سے پاکستان کو اپنے موجودہ اکاؤنٹس کے خسارے کو بہتر انداز میں بحال کرنے اور برآمدات میں آسانی پیدا کرنے میں مدد ملے گی

ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان میں معاشی استحکام اور بر آمدی تغیر کو بہتر بنانے کے لیے 30 کروڑ ڈالرز کے قرضے کی منظوری دے دی ہے۔

اے ڈی بی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 30 کروڑ ڈالر سے پاکستان میں مائیکرو اکنامک استحکام لانے میں مدد ملے گی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پروگرام کے ذریعے پاکستان میں ٹیکسوں کے نظام میں اصلاحات متعارف کرائی جائیں گی اور برآمدات میں اضافے کے لیے مسابقتی رجحان پیداکیا جائےگا۔

اے ڈی بی کے پرنسپل پبلک مینجمنٹ کی ماہر ہیرانیا مخوپادھا کا کہنا ہے کہ کرونا نے پاکستان کی معاشی بحالی کو متاثر کیا ہے۔ استحکام کو یقینی بنانے کے لئے رواں مالی سال میں حکومت کی کوششوں کے بہتر نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سویڈش سرمایہ کارکی اولین ترجیح انڈیا نہیں پاکستان

انہوں نے مزید کہا کہ اے ڈی بی کا پروگرام ان کوششوں کی حمایت کرے گا اور پاکستان کو برآمداد کو بہتر بنانے میں مدد دے گا۔

اے ڈی بی کے پروگرام کے تحت پاکستان کو موجودہ اکاؤنٹس کے خسارے کو مستقل انداز میں بحال کرنے اور برآمدی تغیر میں آسانی پیدا کرنے میں مدد مل سکے گی۔

اس نئے کاروباری پروگرام کے پہلے مرحلے کے تحت تجارت سے منسلک اداروں کو مضبوط کیا جائے گا۔ اور خام مال کی خریداری کو ممکن بنایا جا سکے گا۔ اس کے علاوہ برآمدات کی سرٹیفکیشن کے عمل کو آسان کیا جائے گا۔

مالی سال 2004ء کے تحت پاکستان کی برآمداد کی صورتحال میں طویل مدت سے زوال کا شکار ہوئی ہے۔

اے ڈی بی اپنی کوششوں کو دوسرے ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ مربوط کر رہا ہے۔ جبکہ اس پروگرام کے ذریعے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی زیرقیادت زرمبادلہ کے مضبوط ذخائرکی تعمیر میں مدد ملے گی۔

 

متعلقہ تحاریر