حارث معراج نے بہترین غیر ملکی کیڈٹ کا اعزاز حاصل کر لیا
یہ اعزاز پاک فوج کی جونیئر لیڈرشپ کے اعلیٰ تربیتی معیار کا ثبوت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
پاک فوج کے کیڈٹ محمد حارث معراج نے بہترین غیر ملکی کیڈٹ کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
بروز بدھ 2 دسمبر آسٹریلیا کے رائل ملٹری کالج ڈنٹروون میں پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی تھی۔ پاک فوج کے کیڈٹ محمد حارث میراج کو مجموعی طور پر بہترین غیرملکی کیڈٹ کے اعزاز سے نوازا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستانی فوج میں اعلی سطح پر 6 ترقیاں
انٹرسروسز پبلک ریلیشنز کے ڈائریکٹرجنرل میجر جنرل بابر افتخار نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز پاک فوج کی پرعزم اورمخلص جونیئر لیڈرشپ کے اعلیٰ تربیتی معیار کا ثبوت ہے۔
Cadet Muhammad Haris Mairaj, Pak Army declared overall best foreign national Military Cadet @ passing out parade held @ Royal Military College, Duntroon, Australia today. This is a testament to the highest training standards of dedicated & committed Junior leadership of Pak Army. pic.twitter.com/csqmAlwxvJ
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 2, 2020
اس سے قبل پاکستانی فوج بین الاقوامی ملٹری ڈرل مقابلے میں مسلسل تیسرے سال بھی فاتح رہی ہے۔