آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان تیسری مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اطلاعات

آذربائیجان اور آرمینیا کےدرمیان ناگورنوقرہباخ تنازع شدت اختیار کرگیا ہے

آذربائیجان کی وزارت دفاع کےمطابق آرمینیائی فوج نے اتوار کے روز ہونے والی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اورٹارٹرکے دیہات اورلاچین کےعلاقے پر گولہ باری کی۔

دوسری طرف ناگورنو قرہباخ کی وزارت دفاع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ اطلاع درست نہیں ، آذربائیجان کی فورسز کی طرف سے ‘ لائن آف کنٹیکٹ’ کے شمال مشرق کی جانب آرمینیائی فوج کے ٹھکانوں پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آرمینیا اور آذربائیجان نے ناگورنوقرہباخ کے علاقے میں ایک ماہ میں تیسری مرتبہ جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔

آرمینیا اورآذربائیجان کے درمیان یہ لڑائی ناگورنوقرہباخ کے متنازع پہاڑی علاقے میں 27 ستمبر سے شروع ہوئی تاہم حالیہ دنوں میں اس کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ تحاریر