فواد چوہدری پہلے گرفتار ہوجاتا تو پنجاب حکومت بچ جاتی، چوہدری پرویز الہیٰ
سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ تین چار بندوں نے عمران خان سے کہہ کہہ کر حکومت تحلیل کرائی۔
چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ عمران خان سے کہا تھا کہ ہمیں کام کرنے دیں، ابھی اسمبلیاں تحلیل نہ کریں انہوں نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اختیار دیا تھا اور اسمبلیاں تحلیل کردی۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ فواد چوہدری پہلے پکڑا جاتا تو پنجاب حکومت بچ جاتی، تین چار بندوں نے کہہ کہہ کر اسمبلی کو تحلیل کرایا، میں کہہ کہہ کر تھک گیا تھا کہ سال کام کرنے دو، محمود الرشید، میاں اسلم اقبال اب کدھر ہیں، انہیں 25 مئی یاد رکھنی چاہیے تھی، ابھی آگے آگے دیکھیے کیا ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
جیل سے ڈر نہیں لگتا اور موت کو بہت قریب سے دیکھ چکا ہوں، عمران خان
فواد چودھری کی گرفتاری میں الیکشن کمیشن سیاسی فریق بن گیا، شیخ رشید
پرویز الہیٰ کا کہنا تھا عمران خان کو کہا تھا جب مرضی اسمبلی توڑ دیں ، محسن نقوی کے پاس صرف ڈھائی مہینے کی نوکری ہے، نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا کام صرف الیکشن کرانا ہوتا ہے، ہماری حکومت میں عوام کو سستا آٹا دیا گیا، شہباز شریف کو سوائے مانگنے کے کچھ نہیں آتا، عمران خان ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں، عمران خان کو اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار دیا ہوا تھا۔
چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ عمران خان سے کہا تھا کہ ہمیں کام کرنے دیں، اللہ کے بعد عمران خان نے وزارت اعلیٰ دی، ہم نے 5 سالوں کے برابر کام کیا ہے، ہم نے اگلا الیکشن پی ٹی آئی کے شانہ بشانہ لڑنا ہے، محسن نقوی اگر نگراں وزیراعلیٰ بنے ہو تو کوئی اچھا کام کرکے جاؤ، اگر کیسز بنانے ہیں تو کیا ہوجائے گا، کیا واپس گھر نہیں آنا۔