سکھر ایئر پورٹ کو بین الاقوامی ہوائی اڈے کا درجہ مل گیا
سکھر کی سیاسی، تجارتی اور سماجی شخصیات نے سکھر ائیر پورٹ کو بین لاقوامی ہوائی اڈے کا درجہ دلوانے پر وفاقی وزیر خورشید شاہ اور پیپلز پارٹی کے رہنما نعمان شیخ کا شکریہ ادا کیا،وفاقی وزیر نے کہا کہ سکھر ایئر پورٹ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تعمیر کیا جائے گا
سکھر ایئر پورٹ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کا درجہ دلوانے پر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں، سکھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور شہر کی سماجی شخصیات نے خورشید شاہ سے اظہار تشکر کیا ۔
سکھر کی سیاسی، تجارتی اور سماجی شخصیات نے سکھر ائیر پورٹ کو بین لاقوامی ہوائے اڈے کا درجہ دلوانے پر وفاقی وزیر خورشید شاہ اور پیپلز پارٹی کے رہنما نعمان شیخ کا شکریہ ادا کیا ۔
یہ بھی پڑھیے
پیپلزپارٹی کے وفاقی وزیر خورشید شاہ کا حلقہ انتخاب کچڑا کنڈی میں تبدیل ہوگیا
تاجر تنظیموں اور سیاسی شخصیات نے کہا کہ یہ قدم سکھر کی ترقی اور خوشحالی کے لیے سنگ میل ثابت ہو گا۔ سکھر شہر دنیا کے بڑے شہروں کی فہرست میں شامل ہو جائے گا ۔
وفاقی وزیر سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ سکھر ایئر پورٹ کو بین الاقوامی پروازوں کے معیار کے مطابق رن وے کی توسیع کی جائے گی جبکہ جلد نئی بلڈنگ تعمیر کی جائے گی ۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما شید خورشید شاہ نے کہا کہ سکھر انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی نئی عمارت میں انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک لاؤنجز تعمیر کیے جائیں گے ۔
ان کا کہنا تھا کہ اس پروجیکٹ سے سکھر میں نئی انڈسٹری کے قیام میں مدد ملے گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے جس سے شہر میں ترقی و خوشحالی آئے گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اس پروجیکٹ کے علاوہ شہر میں یونیورسٹیوں اور جدید اسپتالوں کا قیام، سرکاری اور پرائیویٹ میڈیکل کالجز، سکھر حیدرآباد موٹر وے بھی بنائی جائے گی
پیپلز رہنما نے عزم ظاہر کیا کہ سکھر روہڑی برج، اسپورٹس کمپلیکس، انڈسٹریل زون، ڈرائی پورٹ، فائو اسٹار ہوٹلز، آئل ریفائنری بننے سے شہر میں ترقی وخوشحالی آئے گی ۔
وفاقی وزیرسید خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے نمائندے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کوشاں رہے ہیں اور یہ ہی پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور ہے ۔