تابش خان بہترین کارکردگی کے باوجود قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ نا بن سکے

سن 2001 میں اپنے کریئر کا آغاز کرنے والے پاکستانی کھلاڑی تابش خان تاحال ڈومیسٹک کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہیں

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری پاکستان میں کرکٹ کے سب سے بڑے ٹرنامنٹ قائد اعظم ٹرافی کے ایک میچ میں کرکٹر تابش خان کی بہترین کارکردگی کی وجہ سے پہلے روز سندھ کی ٹیم فاتح رہی۔

قائداعظم ٹرافی میں سندھ کے فاسٹ باؤلر تابش خان نے 44 رنز کے ساتھ 5 وکٹیں حاصل کیں جو کہ اُن کے فرسٹ کلاس کرکٹ کے کریئر کی 38 ویں بار لی جانے والی 5 وکٹیں ہیں۔
تابش خان کی اس کارکردگی کے بعد بھی وہ اپنی جگہ تا حال قومی ٹیم میں نہیں بنا سکے ہیں۔ تاہم تابش خان کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی ملک کے لئے کھیلنے کے خواب سے دستبردار نہیں ہوئے۔

تابش خان نے اپنے کریئر کا آغاز 2001ء میں انڈر 19 ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ سے کیا تھا جس کے بعد 2003ء میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں حصہ لیا۔ اُنھوں نے مجموعی طور پر 128 میچز کھیلے جن میں وہ 13 ہزار 601 رنز بناکر 568 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

متعلقہ تحاریر