پاک بحریہ، پی ایم ایس اے اور اے این ایف کا سمندر میں مشترکہ انسداد منشیات آپریشن

پاک بحریہ، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے کھلے سمندر میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی بھاری کھیپ پکڑ لی۔

کراچی: پاک بحریہ ، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے شمالی بحیرہ عرب میں انٹیلی جنس پر مبنی مشترکہ انسداد منشیات آپریشن کے دوران 3 ارب روپے مالیت کی منشیات ضبط کر لی۔

پاکستان نیوی کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق گرفتار اسمگلروں اور ضبط شدہ مال کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

وزیر مملکت اور سیکرٹری خزانہ نے 3 ماہ میں معاشی استحکام کی نوید سنادی

کہا گیا فلاں کے بھائی کو چھوڑ دو، فلاں کو پکڑ لو، آفتاب سلطان

پاک بحریہ، پی ایم ایس اے اور اے این ایف کا کامیاب مشتر کہ انسداد منشیات آپریشن پاکستان کی بحری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے عزم کا اعادہ ہے۔

پاک بحریہ کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن بحری راہداریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مربوط کوششوں کا عملی مظاہرہ ہے۔

متعلقہ تحاریر