اسٹیٹ بینک کے ذخائر55.65کروڑڈالر اضافے سے 3.81ارب ڈالر ہو گئے
24فروری تک زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 9.26ارب ڈالر رہے۔گزشتہ سال کے مقابلے میں فروری 2023 میں زرمبادل کے ذخائر میں 13 ارب 73 کروڑ50 لاکھ ڈالرز کی کمی
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر55کروڑ65 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 3ارب 81 کروڑ50 لاکھ ڈالر ہوگئے۔
24فروری تک زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 9.26ارب ڈالر رہے۔گزشتہ سال کے مقابلے میں فروری 2023 میں زرمبادل کے ذخائر میں 13 ارب 73 کروڑ50 لاکھ ڈالرز کی کمی واقع ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
شرح سود میں 300 بیس پوائنٹس اضافہ؛ پالیسی ریٹ 20 فیصد ہونے سے مہنگائی کا سیلاب تیار
اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف سے معاہدے کی ایک اور نئی تاریخ دے دی
اسٹیٹ بینک کے ذخائر ایک ہفتے میں مزید 55 کروڑ 65 لاکھ ڈالرز بڑھ گئے ہیں۔مجموعی ذخائر میں17 سے 24 فروری کے دوران 54کروڑ 25 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے ۔
اسی دوران کمرشل بینکوں کے ذخائر میں ایک کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی ۔ مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 24 فروری تک 9 ارب 26کروڑ 90 لاکھ ڈالرز رہے ۔
کمرشل بینکوں کے پاس24 فروری تک 5 ارب 45 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کے زخائر رہے ۔ اس سے قبل اسٹیٹ بینک نے 23 فروری کو 17 فروری تک کے ڈیٹا کی تفصیلات جاری کی تھیں۔
ایک سال میں زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 13 ارب 73کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کم ہوئے ایک سال میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 12 ارب 75کروڑ 90 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی ۔ مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 24 فروری 2022 کو 23 ارب ڈالرز سے زائد تھے ۔
ایک سال قبل اسٹیٹ بینک کے ذخائر 16 ارب 57 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز تھے ۔ کمرشل بینکوں کے پاس 24 فروری 2022 کو 6 ارب 43 کروڑ ڈالرز کے ذخائر تھے۔









