سعودی آئل کمپنی آرامکو نے 161 ارب ڈالر کا ریکارڈ منافع کما کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا
آرامکونے گزشتہ سال 2022 میں 161 ارب ڈالر ریکارڈ منافع ظاہر کیا ہے جوکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 50 فیصدزائد ہے جبکہ آخری سہ ماہی کے لیے تقریباً 20 ارب ڈالر کے" ڈیویڈینڈ " کی تقسیم کا اعلان کیا گیا ہے
سعودی عرب کی تیل کمپنی آرامکونے گزشتہ سال 2022 میں 161 ارب ڈالر ریکارڈ منافع ظاہر کیا ہے جوکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 50 فیصدزائد ہے ۔
سعودی عرب کی آئل کمپنی 2022 کی آخری سہ ماہی کے لیے تقریباً 20 ارب ڈالر کے” ڈیویڈینڈ ” کی تقسیم کا اعلان کیا ہے جوکہ شیئر ہولڈرز کو دیا جائے گا ۔
یہ بھی پڑھیے
سعودی عرب، حوثیوں کا آئل ڈپو پر ڈرون میزائلوں سے حملہ
سب سے بڑی سعودی آئل کمپنیز کے 20 ارب ڈالر کے ” ڈیویڈینڈ ” کا بڑا حصہ سعودی حکومت کو ملے گا کیونکہ اس کے پاس کمپنی کے حصص موجود ہیں ۔
آرامکو کا گزشتہ سال کا 161 ارب ڈالر کا منافع ایگزون کے 56 ارب ڈالرز کے مقابلے میں 3 گنا زیادہ ہے جبکہ اس نے پی بی ،شیل اور دیگر بڑی کمپنیز سے زیادہ ہے ۔
روس کے یوکرین پر حملے کے بعد مارچ میں قیمتیں 120 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی تھیں جس کا آرامکو نے بلند قیمتوں سے بے پناہ فائدہ اٹھایا گیا ہے
فروری 2022 میں روس کے یوکرین پر حملے کے بعد توانائی کے شعبے میں قیمتوں میں اضافہ ہونے سے آرامکو کے منافع میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے ۔
آرامکو کے چیف ایگزیکٹوآفیسر (سی ای او) اور صدر امین ایچ ناصر کا کہنا ہے کہ ریکارڈ منافع کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے تیل اور گیس مستقبل قریب میں ضروری رہیں گے ۔
صدر آرامکو امین ایچ ناصر نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہماری صنعت میں کم سرمایہ کاری کے خطرات ہیں جس میں توانائی کی بلند قیمتوں کی وجہ بننا بھی شامل ہے۔
عرب گلف سٹیٹس انسٹیٹیوٹ کے رابرٹ موگیلنکی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی تیل کمپنی آرامکو نے گزشتہ سال پیٹرولیم مصنوعات کی بلند قیمتوں کا فائدہ اٹھایا ۔