کورونا سے متاثرہ شخص کی عمر 10 سال تک کم ہو سکتی ہے

تحقیق کے مطابق کورونا سے صحتیاب ہونے والے افراد ذہنی مسائل کا شکار ہورہے ہیں اور اُن کی سوچنے کی صلاحیت متاثر ہوئی ہے

امپیریل کالج لندن کی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کووڈ 19 یا کورونا سے متاثر ہونے والے افراد میں ذہنی مسائل پیدا ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔ جس میں 10 سال تک عمر کاکم ہو جانا اور آئی کیو لیول 8.5 پوائنٹس تک کم ہونے کے امکانات ہیں۔

کورونا سے متاثر ہونے والے تقریباۤ 85 ہزار افراد کو تحقیق میں شامل کیا گیا جس سے معلوم ہوا کہ صحتیاب ہونے والے افراد چند ہفتوں یا مہینوں کے بعد "برین فوگ” یعنی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت میں کمی یا رکاوٹ کا شکار ہوگئے۔

مطالعہ سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کورونا سے صحتیاب ہونے والوں میں جو ذہنی مسائل جنم لے رہے ہیں اُن کی شدت کا تعلق براہ راست کرونا کی شدت پر منحصر ہے لیکن تاحال اس بات کا علم نہیں ہو سکا کہ یہ اثرات کب تک رہیں گے۔

سب سے زیادہ متاثر ہونے والے مریضوں میں ایسے افراد شامل ہیں جنہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ یا پھر وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔ ایسے افراد کے آئی کیو لیول میں 8.5 پوائنٹس کی کمی آئی ہے جس کا مطلب یہ ہے وہ 10 سال پہلے ہی بوڑھے ہو جائیں گے یا پھر اُن کی عمر 10 سال کم ہو سکتی ہے۔

تحقیق کے مرکزی مصنف ایڈم ہیمسفئیر نے گھروں میں آسولیشن میں رہ کر صحتمند ہونے والے افراد کے لئے بھی تنبیہ کی ہے کہ مطالعہ کے نتیجے میں سامنے آنے والے حیرت انگیز نتائج صرف اسپتالوں میں صحت یاب ہونے والے مریضوں سے ہی اخذ نہیں کیے گئے بلکہ گھروں میں صحتیاب ہونے والے افراد بھی ذہنی مسائل کا شکار ہوئے ہیں۔

اُن افراد کا آئی کیو لیول 4 پوائنٹس تک کم ہوا جو کہ 5 سال تک عمر کم ہونے کے برابر ہے۔

ایڈم ہیمسفئیر نے مزید کہا کہ دراصل یہ ایک بہت واضح فرق ہے جو آپ اپنی معمول کی نوکری اور روز مرہ زندگی میں محسوس کریں گے۔

نتائج بہت سے افراد پر تحقیق کے بعد حاصل کیے گئے ہیں جن کو شکایت تھی کہ وہ اپنا کام توجہ سے نہیں کر پا رہے تھے۔

مطالعے کے نتائج پر مذید عوامی اور طبی توجہ مرکوز ہونے کے امکانات ہیں۔

متعلقہ تحاریر