امریکی پابندیوں کے باوجود سعودی عرب کا ایران میں سرمایہ کاری کرنے کا اعلان

سعودی عرب نے ایران سے تعلقات کی بحالے کے بعد بڑے پیمانے پر تہران میں سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے ، سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا کہ امریکی پابندیوں کے باوجود ریاض جلد ایران میں سرمایہ کاری کرے گا

سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد الجدعان کا کہنا ہے کہ ایران میں سرمایہ کاری کے وسیع تر مواقع موجود ہیں،سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد ریاض جلد تہران میں سرمایہ کاری کرسکتا ہے ۔

ریاض میں فنانشل کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا کہ ایران سے سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد جلد وہاں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

چائنا کی ثالثی رنگ لے آئی؛ ایران اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات بحال 

سعودی وزیر خزانہ نے کہا کہ امریکی پابندیوں کے باوجود ریاض جلد تہران میں سرمایہ کاری شروع کرسکتا ہے۔ایران میں بہت سے مواقع موجود ہیں تاہم مسائل کے باعث وہ وہ نظر نہیں آئے۔

محمد الجدعان کا کہنا تھا کہ جب ایران ان اصولوں پر قائم رہتا ہے جن پر اتفاق کیا گیا ہے تو میں سمجھتاہوں کہ سعودی عرب بہت جلد ایران میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا آغاز کر دے گا ۔

انہوں نے کہا کہ  دونوں ممالک کے درمیان  سرمایہ کاری نہ ہونے کی کوئی وجہ نہیں، ایران ہمارا پڑوسی ملک ہے اور صدیوں کے ہم ساتھ ہیں  تاہم دونوں ملکوں کی خود مختاری  کا احترام  کیا جانا چاہیے ۔

یاد رہے کہ جمعہ کے روز چینی حکام نے ایران اور سعودی عربیہ کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ایرانی سرکاری ٹی وی نے بھی اس کی تصدیق کردی تھی ۔

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا تھا ’ہم مستقبل کو پرامید انداز میں دیکھتے ہیں اور تعلقات کو مستحکم کرنے اور خطے کے تمام ممالک کے مفادات کی خدمت کے لیے کام کرتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر