پرائیویٹ حج سوا تین ملین سے زائد میں بھی ہوسکتا ہے، ذرائع وزارت مذہبی امور

ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت 89 ہزار 605 پاکستانی عازمین فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔

پرائیویٹ حج بھی عوام کی دسترس سے باہر، 34 لاکھ روپے سے بھی مہنگا ہوسکتا ہے ، وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج آپریٹرز کے لیے حج کے 12 پیکجز مقرر کر دیے۔

ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق پرائیویٹ حج آپریٹرز کا سب سے سستا پیکج گیارہ لاکھ 80 ہزار روپے ہے جبکہ پرائیویٹ حج کے لئے سب سے مہنگے پیکج کی حد سوا تین ملین سے زائد مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مفتی تقی عثمانی کا سیاستدانوں اور اداروں کو مل بیٹھ کر سیاسی مسائل کا حل نکالنے کا مشورہ

کیا شریف خاندان دوبارہ سعودی حکومت سے گارنٹی چاہتا ہے؟ تجزیہ کار

ذرائع وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ طے شدہ سہولیات سے زائد کے خواہش مند عازم حج کو رقم بھی زائد ادا کرنی ہوگی۔ پرائیویٹ حج کرنے والے بعض عازمین حج آخری دنوں میں سعودی عرب جاتے ہیں۔ حج سے چند روز قبل ہوٹل مہنگے ہوتے ہیں۔ فور اور فائیو اسٹار ہوٹل مزید مہنگے ہو جاتے ہیں۔

ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق کوئی عازم حج فائیو اسٹار ہوٹل میں اکیلا ٹھہرنا چاہے تو حج آپریٹر کو 34 لاکھ سے زائد رقم ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔

ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق آپریٹرز کے ذریعے پرائیویٹ حج کی مانیٹرنگ کے لئے جامع حکمت عملی طے کرلی ہے۔ پرائیویٹ حج کی نگرانی کریں گے تاکہ وعدہ کی گئی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

ذرائع وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی اور وعدے کے مطابق سہولیات فراہم نہ کرنے والے پرائیویٹ کو سزائیں دی جائیں گی۔ سزاؤں کے تعین کا وزارت مذہبی امور نے باقاعدہ طریقہ کار طے کر رکھا ہے۔

ذرائع وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ رواں برس حج کے لیے پاکستان کا کوٹہ ایک لاکھ 79ہزار 210 ہے۔ حج کوٹہ کا نصف کوٹہ نجی حج اسکیم کے لئے مختص کیا گیا ہے۔

ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت 89 ہزار 605 پاکستانی عازمین فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔

متعلقہ تحاریر