رہنما (ن) لیگ مریم نواز کے سپریم کورٹ پر تابڑ توڑ حملے

عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ آپ کا زور  صرف عوام کے وزرائے اعظم پر چلتا ہے، آپ نے کبھی ہمت نہیں کی ڈکٹیٹرشپ کا راستہ روکیں، عدلیہ نے جمہوریت کا راستہ روکا، آمریت کا نہیں، جب بھی نااہل کیا گیا منتخب  وزیراعظم کو کیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان میں 40 سال آمریت رہی ہے، کسی بھی منتخب وزیراعظم نے کبھی مدت پوری نہیں کی، ستم ظریفی یہ کہ طاقت اور ڈکٹیٹر کے آگے سر جھکایا گیا، عدالت  نے کبھی کسی ڈکٹیٹر کو سامنے لا کر کھڑا نہیں کیا۔

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے راولپنڈی میں مسلم لیگ (ن) کے وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ منتخب وزیراعظم کو نکالا یا دھمکایا گیا، کیا کبھی کسی عدالت نے کسی ڈکٹیٹر کو نااہل کیا؟ عدلیہ کو ایک ڈکٹیٹر کے ظلم سے بچانے کیلئے نواز شریف سامنے آیا۔

یہ بھی پڑھیے 

عدلیہ ، اسٹیبلشمنٹ اور میڈیا پر عوام کا اعتماد نہیں رہا، سید خورشید شاہ

ریاست کو مفلوج کرکے لاڈلے کو لانے کی کوششیں کی جارہی ہیں، نواز شریف

مریم نواز کا کہنا تھا کہ کبھی کسی نے دیکھا کسی ڈکٹیٹر کو سسیلین مافیا یا گارڈ فادر کا لقب ملا ہو، 4 ڈکٹیٹرز آئے انہوں نے 10،10 سال دھونس سے پورے کئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی جب میں کنونشن میں آرہی تھی تو ایک وکیل نے پلے کارڈ اٹھا رکھا تھا، اس پلے کارڈ پر لکھا تھا محبت بھرا ٹرک میری بہن مریم کیلئے، ہمارے پاس وہ ٹرک  نہیں جو فواد چوہدری کے پاس ہے، ہمارے پاس آئین، قانون، کالے کوٹ کا ٹرک ہے۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ ہم پوری تیاری کریں گے لیکن انتخابات اپنے وقت پر ہونے چاہئیں، وکلا ہمارا فخر ہیں، میں پاکستان بنانے اور بچانے والوں کے پاس آئی ہوں، کالے کوٹ والے بہن، بھائی میرا فخر ہیں، آج آئین کے محافظوں کے پاس آئی ہوں۔

چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس جماعت  کا تنا متحرک وکلا ونگ ہو اسے کبھی آنچ نہیں آسکتی۔

عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ آپ کا زور  صرف عوام کے وزرائے اعظم پر چلتا ہے، آپ نے کبھی ہمت نہیں کی ڈکٹیٹرشپ کا راستہ روکیں، عدلیہ نے جمہوریت کا راستہ روکا، آمریت کا نہیں، جب بھی نااہل کیا گیا منتخب  وزیراعظم کو کیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور مجھ پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے، میری ہر پیشی پر وکلا کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے۔

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر کا کہنا تھا کہ 2018 کے انتخابات میں ہمارے لوگوں کو کہا گیا پی ٹی آ ئی جوائن کرو اپنی پارٹی ٹکٹ چھوڑ دو، نواز شریف کا جیتا ہوا الیکشن عمران خان کی جھولی میں پھینک دیا گیا۔

نائب صدر ن لیگ کا کہنا تھا کہ میں 5 ماہ اڈیالہ اور 5 ماہ نیب میں بے گناہ قید رہی، نیب کی قید کے بعد 4 ماہ کوٹ لکھپت جیل  میں رکھا وہ ریفرنس داخل نہیں ہوا، جسٹس قاضی فائز کو آئین  اور قانون پر چلنے پر سڑکوں پر رلنے کیلئے چھوڑ دیا، یہ کہتے ہیں کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ شاید حکومت کے حق میں ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ کونسی عدالت ہے جہاں ن لیگ نہ گئی  ہو، دنیا کی کوئی عدالت نہیں جہاں ن لیگ کا چکر نہیں لگوایا ہو، ہم 5 سال تلاشیاں دیتے رہے نکلا پھر بھی ایک اقامہ۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے متعلق گفتگو کرتےہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نیب نے جب انکی اہلیہ کو بلایا تو کہا گیا وہ کوئی پبلک آفس ہولڈر نہیں، میں اور سرینا کون سا پبلک آفس ہولڈر تھیں، پیرنی صاحبہ نے کہا ارسلان بیٹا سب کو غداری سے لنک کردو، جب 5 کیرٹ ہیرے کا حساب مانگو تو وہ خاتون خانہ بن جاتی ہے، جبکہ ہمیں کہا جاتا رہا اگر جرم نہیں کیا تو تلاشی کیوں نہیں دیتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک ہی جھٹکے میں 12،12 کیسز میں ضمانت  مل جاتی ہے، سیاست میں نواز شریف کا مقابلہ نہیں کرسکتے ،سائفر کا جھوٹا ڈرامہ کیا۔

متعلقہ تحاریر