مشتاق یوسفزئی کا گورنر کے پی کے پر ٹرانسفر پوسٹنگ سے پیسہ بنانے کا الزام

ایک انتہائی اچھے افسر امداد اللہ بوسل نے خیبرپختونخوا چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، آج کل ہر حکومتی عہدے کی کوئی قیمت ہے۔ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا، سینئر صحافی

سینئرصحافی مشتاق یوسفزئی نے گورنر خیبرپختنونخوا حاجی غلام علی پر تبادلوں اور تقرریوں سے پیسہ بنانے کاالزام عائد کردیا۔

مشتاق یوسفزئی کے مطابق گورنر کے رویے سے تنگ آکر سینئر افسرامداد اللہ بوسل  نے خیبرپختونخوا چھوڑنے  کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بارسین: داسو ڈیم پر کام کرنے والے چینی ماہرین کے کیمپ میں خوفناک آتشزدگی

تحریک انصاف نے پنجاب میں تقرریوں اور تبادلوں کے نوٹی فیکیشن کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

سینئر صحافی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ”وزیراعظم صاحب!خیبرپختونخوا میں یہ صورتحال ہے۔جسے آپ نے حاجی غلام علی اینڈ کمپنی کو سونپ رکھا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایک انتہائی اچھے افسر امداد اللہ بوسل نے خیبرپختونخوا چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، آج کل ہر حکومتی عہدے کی کوئی قیمت ہے۔ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا، یہی وجہ ہے کہ پی ڈی ایم حکومت الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔

متعلقہ تحاریر