غیر شرعی نکاح کیس؛ مفتی محمد سعید نئی مصیبتوں کا شکار ہوگئے

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح خواں محمد سعید نئی مشکلات کا سامنے کرنا پر مجبور ہوگئے، سوشل میڈیا پر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ بشریٰ بی بی کا کہنا ہے سابق شوہر بہت دین دار ہیں، میں نے عدت خاور مانیکا کے گھر پوری کرلی تھی

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا بشریٰ بی بی سے نکاح  پڑھانے والے مفتی محمد سعید نئی مصیبتوں کا شکار ہوگئے، سوشل میڈیا پر ان کے خلاف وڈیوز شیئر کی جانے لگیں ہیں۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح پرحانے والے مفتی محمد سعید نے عدالت میں بیان حلفی جمع کروایا ہے کہ جنوری 2018 میں جب مذکورہ جوڑے کا نکاح پڑھایا تو اس وقت وہ خاتون عدت میں تھی جس کا بعد میں بتایا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان کے وکیل اظہر صدیق کے گھر پر پیٹرول بموں سے حملہ

مفتی محمد سعید خان کے مطابق نکاح پڑھانے کے بعد میڈیا سے پتا چلا کہ جو مجھ سے کہا گیا تھا وہ درست نہیں تھا۔ تو شرعی اعتباد سے یہ نکاح فاسد ہوا۔ اس کے بعد میں نے دونوں شخصیات کو بلایا اور انہیں خوف خدا کا احساس دلایا۔ مفتی محمد سعید خان کا کہنا تھا کہ پھر دوسری مرتبہ نکاح ہوا تو اس نکاح میں ذلفی بخاری صاحب اور عون چوہدری صاحب بھی گواہ تھے۔

مفتی سعید عدالت میں اپنے بیان حلفی کے بعد نئی مسیبت کا شکار ہوگئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کے خلاف وڈیوز شیئر کی جارہی ہیں جس میں کہا جا رہا ہے کہ بظاہر مفتی سعید خود غیر اسلامی کاموں میں مبتلا رہے ہیں۔

مغیث نامی ایک ٹوئٹر صارف نے ایک وڈیو شیئر کی جس میں مفتی سعید اور بشریٰ بی بی کے بیان ہیں، مفتی سعید اسلامی حوالے دیتے ہوئے کہہ رہے کہ عدت کے معاملے میں عورت کی گواہی معتبر ہے۔

اسی وڈیو میں بشریٰ بی بی کہہ رہی ہیں کہ میں جب اپنے گھر سے نکلی تو میری عدت پوری پوچکی تھی۔ بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ میرے سابق شوہر بہت دین دار تھے، میں نے اپنی عدت سابق شوہر خآور میانیکا کے گھر میں ہی پوری کرلی تھی۔

مقتول صحافی ارشد شریف کی اہلیہ نے بھی اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فروری میں مجھ پر الزام لگا میں نے عدت میں شادی کرلی جوکہ جھوٹ تھا۔

انہوں نے کہا کہ آج عمران خان اور انکی اہلیہ پر الزام لگا دیا انہوں نے عدت میں نکاح کیا۔ ہمارا معاشرہ زنا پر تو چپ رہتا ہے گرل فرینڈ بوائے فرینڈپر کچھ نہیں کہتا لیکن نکاح کو متنازعہ کرنے کی کوشش کیوں کی جاتی ہے ؟۔

سردار احمد وٹو نے عمران خان کے نکاح کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اس تصویر کو غور سے دیکھیں، یہ گھر میرا ہے اور یہ میرے گھر کا ٹی وی لاؤنج ہے مگر یہ کھر ڈیفنس میں نہیں ہے۔

احمد وٹو نے کہا کہ آب آپ بتائیں جب مفتی جھوٹ بولے اور وہ بھی عدالت میں یہ کس لائق ہو گا؟۔ مفتی نے عدالت میں بیان دیا ہے کہ ڈی ایچ اے میں گھر تھا جس میں نکاح ہوا جبکہ نکاح میرے گھر ہوا اور میں بھی موجود تھا۔

متعلقہ تحاریر