سابق گورنر مقبوضہ کشمیر ستیہ پال نے پلوامہ حملے پر مودی کا پردہ فاش کردیا

مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر مودی سرکار کی جانب سے سیکیورٹی واپس لیے جانے پر بھڑک اٹھے اور پلوامہ حملے کی حقیقت آشکار کردی، ستیہ پال ملک نے کہا کہ مودی پلوامہ حملے سے کی حقیقت سے آگاہ تھے مگر ملبہ پاکستان پر ڈال کر سیاسی فوائڈ سمیٹے

بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے وزیراعظم نریندر مودی کے چہرے سے مظلومیت کا نقاب الٹ دیا، ستیہ پال نے الزام عائد کیا ہے کہ مودی نے سیاسی فائدے کے لیے پلوامہ حملے کے حقائق چھپائے۔

مقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے وزیراعظم مودی پلوامہ حملے کا علم تھا مگر انہوں نے بھارتی فوجیوں کو بچانے کے بجائے مروا دیا اور تمام تر الزام پاکستان پر ڈال دیا۔

یہ بھھی پڑھیے

مودی سرکار کی پاکستان پر الزام تراشیاں؛ امرت پال سنگھ آئی ایس آئی کا کارندہ قرا د

نشریاتی ادارے ’دی وائر‘ کو ایک انٹرویو میں ستیہ پال ملک کا کہنا تھا کہ مرکزی وزارتِ داخلہ کی کوتاہی کے سبب فروری 2019 میں پلوامہ میں بھارتی فوجیوں پر تباہ کن حملہ ہوا۔

ستیہ پال ملک پلوامہ حملے اور اسی سال اگست میں آرٹیکل 370 کے خاتمے کے دوران گورنر رہے۔ انہوں نے نریندر مودی کو کشمیر کے حوالے سے  ایک انتہایئ جاہل انسان قرار دیا۔

سابق گورنر کشمیر کا کہنا تھا کہ مودی پلوامہ حملے سے مکمل آگاہ تھے تاہم انہوں نے اس حملے پر ملبہ پاکستان پر ڈالا تاکہ انتخابات میں اس کا فائدہ اٹھایا جس سکے۔

ستیہ پال نے دعویٰ کیا کہ پلوامہ حملے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی اوراجیت دوول نے مجھے پلوامہ معاملے پر بات کرنے سے منع کر دیا تھا

سابق گورنر مقبوضہ کشمیر نے کہا کہ مجھے احساس ہو گیا تھا پلوامہ ڈرامے کا مقصد بی جے پی کو انتخابات میں فائدہ پہنچانا تھا۔ انہوں نے خطے کے لیے ریاستی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ کیا۔

سابق گورنر جموں و کشمیر کا کہنا ہے کہ مکمل اعتماد کے ساتھ  کہہ سکتا ہوں کہ بھارتی وزیرِ اعظم مودی کو کرپشن سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

یاد رہے کہ ستیہ پال آرٹیکل 370 کے خاتمے کے وقت مقبوضہ کشمیر کے گورنر تھے، مودی سرکار نے بھارتی آئین کا آرٹیکل 370 منسوخ کرکے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی۔

گورنر ستیہ پال ملک نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے وقت پاکستان کی کھلی دھمکیاں دیں تھی، انہوں نے پاکستان کو نیست و نابود کرنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت اب پہلے والا بھارت نہیں ہے۔

یہ بھھی پڑھیے

مودی کی بی جے پی شیر میسور ٹیپو سلطان کی شہادت کی تاریخ بدلنے پر بضد

واضح رہے کہ پلوامہ حملے پر بھارتی وزیراعظم مودی کو ذمہ دار قرار دینے والے سابق گورنر ستیہ پال ملک سے کچھ روز قبل ہائی سیکیورٹی یعنی "زیڈ پلس” کی سہولیات واپس لی گئیں تھی۔

ستیہ پال نے دعویٰ کیا تھا کہ نریندر مودی نے ان سے "زیڈ پلس” سیکیورٹی واپس لیکر "پی ایس و” سیکیورٹی اسٹیٹس فراہم کیا ہے جبکہ ان کا اسٹاف بھی ہولی کے بعد سے اپنے فرائض سرانجام نہیں دے رہا ہے۔

سابق گورنر مقبوضہ کشمیر ستیہ پال ملک نے کہا تھا کہ "زیڈ پلس” سیکیورٹی واپس لینے کی ان کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں، اگر مجھے کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری مودی پر عائد ہوگی۔

متعلقہ تحاریر