پانچ سو کروڑ شادی پر خرچ کرنے کےبعد بزنس مین دیوالیہ

سنہ 2013 میں بھارتی نژاد برطانوی بزنس مین پرامود متل نے بیٹی کی شادی میں 500 کروڑ سے زیادہ رقم خرچ کی تھی لیکن اب وہ "بینک کرپٹ" ہوگئے ہیں

بھارت کی چوٹی کی کاروباری شخصیت لکشمی متل کے بھائی پرامود متل نے 500 سو کروڑ شادی کی تقریب پر خرچ کرنے کے بعد آپ کو کا دیوالیہ ظاہر کر دیا ہے۔

برطانوی اخبار "دی ٹائمز” کی رپورٹ کے مطابق پرامود متل کو لندن کی انسولوینسی اینڈ کمپنی کورٹ نے دیوالیہ قرار دیتے ہوئے اُن پر قرض کا تخمینہ تقریباۤ 13 کروڑ پاؤنڈز لگایا ہے۔
متل پر قرضوں کا بوجھ اُس وقت پڑنا شروع ہوا جب 14 سال قبل اُنہوں نے گلوبل اسفیٹ کوکسنا انڈسٹریجا لوکاواک یا (جی آئی کے آئی ایل) نامی بوسنیا کی کوک بنانے والی کمپنی کے قرضوں کی ادائیگی کی ضمانت لی تھی۔ بعدازاں یہ کپمنی تقریباۤ 16 کروڑ ڈالر واپس کرنے سے قاصر رہی تھی۔

پرامود متل کا دعویٰ ہے کہ ان کی واجب الادا رقم میں والد کے تقریباۤ 1 کروڑ 70 لاکھ پاؤنڈز ہیں جبکہ وہ اپنی اہلیہ سنگیتا اور بیٹے کے بھی مقروض ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ قرضوں پر سود کی مد میں بھی بڑی رقم ادا کرنی ہے۔

عدالت میں پرامود متل نے مؤقف اختیار کیا کہ اُن کی کوئی ذاتی آمدنی نہیں ہے اور اُن کی اہلیہ خود مختار ہیں جن کے زرائع آمدنی اور اثاثوں سے پرامود متل مکمل طور پر آگاہ نہیں ہیں۔ اُن کی اہلیہ اور ان کا خود کا بینک اکاؤنٹ بھی مختلف ہے۔ رپورٹ کے مطابق پرامود متل کے کل اثاثوں کی مالیت  1 لاکھ 10 ہزار پاؤنڈز  ہے۔

ماضی میں پرامود متل پر بھارت کی اسٹیٹ ٹریڈنگ کارپوریشن نے 2 ہزار 200 کروڑ رپے کی منی لانڈرنگ اور دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا تھا۔ اس سے قبل بوسنیا میں اپنی کمپنی کے عہدیداروں کے ساتھ فراڈ کے مقدمے میں اُنہیں گرفتاری کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

متعلقہ تحاریر