نگراں وزیراعلیٰ کے پی نے مقتول دیال سنگھ کے ورثاء کو ایک ملین کا امدادی چیک دے دیا
نگراں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان نے مقتول سکھ تاجر دیال سنگھ کے ورثاء سے ملاقات کی اور انہیں 10 لاکھ روپے کا امدادی چیک بھی دیا، انہوں نے اقلیتوں کے تحفظ کے عزم کے اعادہ کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کا عزم دہرایا

نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے مقتول سکھ تاجر دیال سنگھ کے لواحقین سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی اور انہیں 10 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا۔
خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان نے جمعہ کو سکھ برادری کے مقتول تاجر دیال سنگھ کے ورثا کو 10 لاکھ روپے کا چیک دیا۔ دیال سنگھ کو گزشتہ ماہ فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سکھ تاجر ہلاک ہوگیا
سکھ تاجر دیال سنگھ کو 31 مارچ کو صوبائی دارالحکومت پشاور کے مضافات میں واقع گاؤں گھڑی عطا محمد میں نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر قتل کردیا تھا۔
وزیراعلیٰ ہاؤس کے ایک اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ مقتول تاجر دیال سنگھ کے ورثاء نے نگراں وزیراعلیٰ سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔
کے پی کے وزیراعلیٰ نے مقتول سکھ تاجر کے اہل خانہ کو 10 لاکھ روپے کا چیک دیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اقلیتی عقیدے کے رکن کو نشانہ بنانا قابل مذمت عمل ہے۔
انہوں نے دیال سنگھ کے قاتلوں کو جلد گرفتار کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ پولیس کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
کے پی کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت سکھ برادری کے لیے شمشان گھاٹ کے قیام کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔
رواں ماہ کے اوائل میں نامعلوم حملہ آوروں کے ہاتھوں قتل ہونے والے کاشف مسیح کے ورثاء نے بھی نگراں وزیراعلیٰ سے ملاقات کی اور قاتلوں کی جلد گرفتاری کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کا مطالبہ کیا۔
اعظم خان نے انہیں یقین دلایا کہ کاشف مسیح کے قاتل جلد سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت جلد ہی ان کی مالی امداد کرے گی اور خاندان کے تحفظ کو بھی یقینی بنائے گی۔c









