ٹی ایل پی نے حکومت کو عید تک پٹرول سستا کرنیکی ڈیڈ لائن دیدی
تم کرو نہ کرو تمہارے باپ کو بھی رمضان کے بعد پٹرول سستا کرنے پڑے گا، ہم نے روزے رکھ لیے، تراویح پڑھ لی، تم بھی تیاری پکڑ لو، سعد رضوی کا حکومت کو انتباہ

تحریک لبیک پاکستان ( ٹی ایل پی) کے سربراہ حافظ سعد رضوی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلیے حکومت کو عید تک کی ڈیڈلائن دے دی۔
حافظ سعد رضوی نے حکومت کو خبردار کیا ہےکہ تم کرو نہ کرو تمہارے باپ کو بھی رمضان کے بعد پٹرول سستا کرنے پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیے
ٹی ایل پی نے فرانسیسی صدر سے ملاقات کو وزیر اعظم اور وزیرخارجہ کی غلطی قرار دیدیا
آئندہ ٹی ایل پی کی حمایت کے بغیر کوئی حکومت نہیں بنے گی، علامہ سعد رضوی
ٹوئٹر پر حافظ سعد رضوی کی ایک وڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں پٹرول کی قیمتوں میں کمی کیلیے حکومت کو للکارتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔
حکومت تیاری پکڑے، پیٹرول مہنگا کیوں کیا ؟ عید کے بعد جناب سعد رضوی صاحب خود میدان میں آرہے ہیں، اب حکومت کی خیر نہیں۔۔!!! pic.twitter.com/fZYaz7c3Fw
— Mughees Ali (@mugheesali81) April 16, 2023
سعد رضوی نے حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ تم کرو نہ کرو تمہارے باپ کو بھی عید کے بعد پٹرول سستا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہاکہ ہم نے روزے رکھ لیے ہیں، تراویح پڑھ لی ہے، تم بھی تیاری پکڑلو۔
یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ٹی ایل پی اور سعد رضوی نے حکومت کو پٹرول سستا کرنے کا الٹی میٹم دیا ہے۔ اس سے قبل فروری میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کے بعدسعد رضوی نے حکومت کو قیمتوں میں کمی کیلیے 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا لیکن اس مہلت کو گزرنے کے باوجود انہوں نے اگلے لائحہ عمل کا اعلان نہیں کیا تھا۔