کراچی: نوسربازوں نے ایجنسی کے اہلکار بن کر ترک شہری سے 12 لاکھ روپے لوٹ لیے

ترک شہری کراچی میں ملازمت کرتا ہے، کار سواروں نے خود کو ایجنسی کا اہلکار ظاہر کرکے تلاشی کے بہانے رقم ہتھیالی، متاثرہ شخص پریڈی تھانے پہنچ گیا۔

کراچی میں نوسربازوں نے خود کو حساس ادارے کا اہلکار ظاہرکرکےشہر میں ملازمت کرنے والے  ترک شہری سے 12 لاکھ روپے لوٹ لیے۔

شہری اپنے ساتھ ہونے والی واردات کا مقدمہ درج کرانے کیلیے  پریڈی تھانے پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی: مفتی عبدالقیوم کے قتل کی سپاری انٹیلی جنس ادارے کے افسر نے دی

کراچی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ماہر امراض چشم ڈاکٹر بیربل ہلاک ہو گئے

 

اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر افضل خان نے اپنے ٹوئٹ میں پریڈی تھانے میں موجود ترک شہری کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے معاملے کی تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایاکہ کراچی صدر میں نوسربازوں  نے  ترک شہری سے مبینہ طور پر 12 لاکھ روپے لوٹ لیے، متاثرہ شخص کراچی میں ملازمت کرتا ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ  کار سوار ملزمان نے خود کو ایجنسی کا اہلکار ظاہر کیا اور تلاشی کے بہانے رقم ہتھیا لی۔

متعلقہ تحاریر